• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامر کی والدہ کی۹۰؍ویں سالگرہ کی تصاویر آئرہ نے شیئر کیں

Updated: July 08, 2024, 12:52 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

عامر خان نے گزشتہ ماہ۱۳؍جون کواپنی والدہ زینت حسین کی۹۰؍ویں سالگرہ ممبئی میں اپنےگھرپر منائی تھی۔ ۷؍جولائی کو عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی دادی زینت حسین کی سالگرہ کی کئی تصاویر شیئر کیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

عامر خان نے گزشتہ ماہ۱۳؍جون کواپنی والدہ زینت حسین کی۹۰؍ویں سالگرہ ممبئی میں اپنےگھرپر منائی تھی۔ ۷؍جولائی کو عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی دادی زینت حسین کی سالگرہ کی کئی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں بہت سے خوبصورت لمحات قید کیے گئے ہیں، جن میں عامرکی پوری فیملی ایک ساتھ نظر آ رہی ہے۔ آئرہ کی دادی بھی کیک کاٹتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر میں عامر خان کو اپنے قریبی دوستوں جیسے آشا پاریکھ اور کنبہ کےممبران بشمول رینا دتہ، کرن راؤ اور ان کے بچوں آئرہ خان کو اپنے شوہر نوپور شیکھرے، جنید خان اور آزاد راؤکےساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ پوسٹ شیئر کرتےہوئے آئرہ نےکیپشن میں لکھا، ’’میں جانتی ہوں کہ ان تصویروں میں بہت سی چیزیں اور لوگ ہیں لیکن میں چاہتی تھی کہ آپ اپنی توجہ دادی کے چہرے پر رکھیں۔ صرف وہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK