Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا ایلناز نوروزی ریحانہ کے میوزک پروڈیوسر کے ساتھ اشتراک کررہی ہیں؟

Updated: August 06, 2024, 5:26 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اداکارہ و گلوکارہ ایلناز نوروزی نے اداکاری کے میدان میں اپنی شناخت قائم کرلی ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنے گیت ’’جمال کدو، جمال جمالو‘‘سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔

Elnaaz Norouzi. Photo: INN
ایلناز نوروزی۔ تصویر : آئی این این

ایلناز نوروزی کو حال ہی میں لاس اینجلس میں دیکھا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ بین الاقوامی اسٹیج پر کچھ بڑا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ایلناز لاس اینجلس میں بہت سے میوزک پروڈیوسرس سے ملاقات کر رہی ہیں۔ انہیں مشہور افراد کے ساتھ دیکھا گیا ہے اور ممکنہ طور پر وہ  اشتراک کے بارے میں  بات کر رہی ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ ریحانہ کے میوزک پروڈیوسر کے ساتھ کام کر سکتی ہیں اور جلدہی  اس کا  اعلان کرسکتی ہیں۔‘‘
مزید برآں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ ایلناز مشہور گلوکار کے ساتھ ہندی میوزک انڈسٹری میں کریئر کا آغاز کرنے کیلئے  تیار ہیں اور ان سے ایک اور اعلان کی توقع کی جارہی ہیں۔  دوسری طرف  ایلناز متعدد پروجیکٹس کی شوٹنگ کر رہی ہیں، جن میں۲؍فلمیں اور ایک سیریز شامل ہے،انہوں نے اپنے میوزک کریئر میں سنجیدگی دکھائی ہے اور مستقبل میں زیادہ سنگلز ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK