مارول لیکس نامی ایکس اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان مارول اسٹوڈیو کے ساتھ ایک فلم کررہے ہیں۔ تاہم، یہ فلم ’’ایونجرز: ڈومس ڈے‘‘ نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: April 29, 2025, 9:58 PM IST | Mumbai
مارول لیکس نامی ایکس اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان مارول اسٹوڈیو کے ساتھ ایک فلم کررہے ہیں۔ تاہم، یہ فلم ’’ایونجرز: ڈومس ڈے‘‘ نہیں ہے۔
چند روز قبل اینتھونی میکی نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شاہ رخ خان ’’ایونجرز‘‘ میں شامل ہوں جس کے بعد مداحوں نے سپر ہیرو فرنچائز میں ان کی ممکنہ انٹری کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ مارول لیکس کے نام سے ایک ایکس اکاؤنٹ نے مداحوں میں یہ دعویٰ کر کے جوش و خروش کو جنم دیا ہے کہ شاہ رخ خان اس وقت مارول اسٹوڈیو کے ساتھ اپنی آنے والی فلموں میں سے ایک میں اہم کردار کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم، پوسٹ نے واضح کیا کہ زیر بحث پروجیکٹ بہت زیادہ متوقع ’’ایونجرز: ڈومس ڈے‘‘ نہیں ہے۔
اگرچہ اب تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ لیکن شاہ رخ کے مارول سنیماٹک یونیورس میں داخل ہونے کے محض امکان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھونچال مچا دیا ہے۔ مارول لیکس نے ایکس پر لکھا کہ ’’نیوز/افواہ: شاہ رخ خان (ایس آر کے) کے بارے میں افواہ ہے کہ وہ مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ مستقبل کے پروجیکٹ (ایونجرز: ڈومس ڈے نہیں) میں کردار کیلئے ابتدائی بات چیت کر رہے ہیں۔‘‘ اگرچہ بہت سے لوگ اب بھی اس رپورٹ کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں، دوسرے یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ’’محبت انسان مین‘ یا ’’‘چکرا‘‘ (ان کے مشہور رومانوی کرداروں اور ہندوستانی یوگا کا حوالہ) نام کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘‘
اس افواہ کے عام ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے چہ میگوئیاں شروع کردیں۔ متعدد نے کہا کہ یہی صحیح وقت ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اب ہالی ووڈ میں کام کریں۔ مارول کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری ان کے شایان شان ہوگی۔ کئی صارفین نے کہا کہ اگر شاہ رخ مارول کی فلم میں نظر آتے ہیں تو یہ فلم کمائی کے سارے ریکار، توڑ دے گی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کے ساتھ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو ایک ایکشن تھریلر ہے۔ اس میں سہانا خان، ابھیشیک بچن، اور ابھے ورما بھی مرکزی کردار میں ہیں۔