• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل کے انخلاء کے حکم سے ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار فلسطینی متاثر ہوئے ہیں: اقوام متحدہ

Updated: August 17, 2024, 5:29 PM IST | Gaza

اسرائیل غزہ میں نقل مکانی کے مسلسل حکم کو بطور جنگی حکمت عملی استعمال کر رہا ہے نتیجتاً لاکھوں فلسطینی ایک محفوظ علاقہ سے دوسرے علاقے میں منتقل ہورہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے تازہ حکم سے ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار فلسطینی متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم، غزہ میں اُن کیلئے کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں رہ گیا ہے۔

A glimpse of the helplessness of the Palestinians. Photo: INN
غزہ تباہی کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

اقوام متحدہ کی انسانی معاملات کے دفتر نے غزہ کے تعلق سے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ذریعے محفوظ علاقہ خالی کرنے کے آج کے حکم کے نتیجے میں اس علاقے میں پناہ گاہوں، کیمپوں میں رہنے والے  ۱؍ لاکھ ۷۰؍ہزار فلسطینی متاثر ہوں گے۔جنوبی غزہ کیلئے اس حکم میں خان یونس اور دئیر البلاہ شامل ہے، جس کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ محفوظ انسانی علاقے ہیں، لیکن غزہ پٹی کا محفوظ علاقہ مسلسل سکڑتا جا رہا ہے۔

انسانی معاملات کے دفتر نے یہ بھی بتایا کہ خطہ میں فقط ایک مہینےکیلئے روز مرہ استعمال کے پانی کا ذخیرہ باقی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق مرکزی غزہ کے الضوائد علاقے کے ایک گودام پر اسرائیلی بمباری کےنتیجے میں وہاں پناہ لینے والے ۱۵؍ فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ کئی اب بھی لا پتہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK