۲۰۰۷ء میں فرح خان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنے والے جاوید شیخ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے شاہ رخ کی فلم میں کام کرنے کیلئے صرف ایک روپے معاوضہ لیا تھا۔
EPAPER
Updated: September 30, 2024, 9:59 PM IST | Mumbai
۲۰۰۷ء میں فرح خان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنے والے جاوید شیخ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے شاہ رخ کی فلم میں کام کرنے کیلئے صرف ایک روپے معاوضہ لیا تھا۔
متعدد پاکستانی فنکاروں نے ہندوستانی اور ہندوستانی فنکاروں نے پاکستانی فلموں میں کام کیا ہے۔ تاہم، مختلف تنازعات کے بعد فنکاروں کے فن کے تبادلوں کا سلسلہ رُک گیا۔ ساتھ ہی ان دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی فلمیں بھی اپنی سرحدوں میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کردی۔ فواد خان، علی ظفر، ماہرہ خان اور راحت فتح علی خان جیسے متعدد پاکستانی فنکاروں نے ہندوستان میں کام کیا ہے۔ تاہم، ۲۰۰۷ء کی فرح خان کی ایک فلم میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: کولڈ پلے ٹکٹ تنازع: بک مائی شو کے سی او او ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہوئے
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کیلئے انہوں نے صرف ایک روپے معاوضہ لیا تھا۔ فرح خان کی ’’اوم شانتی اوم‘‘ ۲۰۰۷ء میں شاہ رخ کے والد کا کردار جاوید شیخ نے ادا کیا تھا۔ ۲۰۲۳ء میں انہوں نے گلوس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب فلم میں ان کے کردار کو حتمی شکل دی گئی تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ معاوضہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب اُن کا منیجر معاہدہ لے کر میرے پاس آیا اور فیس کی بات کی تو مَیں نے کہا کہ میں اس کردار کا معاوضہ نہیں لوں گا۔ مَیں نے کہاتھا کہ شاہ رخ کے والد کا کردار ادا کرنا میرے لئے اعزاز ہے، اور میں ان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم میں کام کررہا ہوں۔ ہندوستان کے متعدد اداکار یہ کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن شاہ رخ اور فرح خان کا انتخاب میرے لئے اعزاز ہے۔ اس لئے مَیں ان سے کوئی معاوضہ نہیں لوں گا۔ آپ ان سے کہہ دیں۔ ‘‘
اس کامیاب فلم میں جاوید کی اداکاری کو سراہا گیا۔ ۲۰۰۷ء کے اوائل میں انہوں ’’نمستے لندن‘‘ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کیا تھا۔ ۲۰۰۸ء میں انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ ’’جنت‘‘ میں اور ۲۰۱۶ء میں ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ میں ابھے دیول کے والد کا کردار ادا کیا۔