• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جگدیپ جنوبی ممبئی کے رحمت آباد قبرستان میں سپرد خاک

Updated: July 09, 2020, 3:56 PM IST | Mumbai

معروف فلم اداکار جگدیپ جن کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا، کو آج جنوبی ممبئی کے مجگاؤں علاقہ میں واقع رحمت آباد قبرستان میں بعدنمازظہرسپرد خاک کردیاگیا ہے۔ قبرستان میں خواتین سمیت اہل خانہ اور کئی عزیز واقارب موجود تھے ۔ واضح رہے کہ جگدیپ گزشتہ شب۸۱؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔انہوں نے ۵۰ء کے عشرے میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی۔

People carrying the body to the cemetery. Photo: Inquilab
لوگ جنازے کو قبرستان لے جاتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب

معروف فلم اداکار جگدیپ جن کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا، کو آج جنوبی ممبئی کے مجگاؤں علاقہ میں واقع رحمت آباد قبرستان میں بعدنمازظہرسپرد خاک کردیاگیا ہے۔ قبرستان میں خواتین سمیت اہل خانہ اور کئی عزیز واقارب موجود تھے ۔ واضح رہے کہ جگدیپ گزشتہ شب۸۱؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

انہوں نے ۵۰ء کے عشرے میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی، اس کے بعد وہ اس صنعت سے وابستہ رہے تھے۔ جگدیپ کے پسماندگان میں اہلیہ، تین بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ ان کے دوبیٹےجاوید جعفری اور نوید جعفری فلموں میں سرگرم ہیں۔

جگدیپ نے۱۹۵۱ء میں بی آر چوپڑہ کی فلم ’’افسانہ‘‘ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ آغاز کیا تھا اس کے بعد ’’اب دلی دور نہیں‘‘،’’منا‘‘، ’’دو بیگھہ زمین‘‘ اور ’’آر پار‘‘ میں بھی نظر آ ئے۔انہوں نے ہندی فلموں میں ہیرو کے رول بھی کئے تھے جن میں ’’بھابھی‘‘،’’برکھا‘‘ اور ’’بندیا‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ۱۹۶۸ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’برہمچاری‘‘ سے انہوں نے مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کے درمیان شناخت بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ ۱۹۷۵ء رمیش سپی کی فلم’’ شعلے‘‘ نے انہیں سورما بھوپالی کے کردار سے مزید شہرت دلائی تھی۔حالانکہ یہ پردے پر کچھ دیر کیلئے ہی نظر آئے ،لیکن ان کے بھوپالی انداز کو لوگ بھلا نہیں پائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK