• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جے دیپ اہلاوت نیٹ فلکس پر اپنی فلم ’مہاراج‘ کی کامیابی سے سرشار

Updated: July 09, 2024, 1:16 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جے دیپ اہلاوت اپنی فلم’مہاراج‘کو ملنے والی ستائش سےلطف اندوز ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم کویش راج انٹرٹینمنٹ نے بنایا ہے اور اسے نیٹ فلکس پر دیکھا جاسکتاہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

جے دیپ اہلاوت اپنی فلم’مہاراج‘کو ملنے والی ستائش سےلطف اندوز ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم کویش راج انٹرٹینمنٹ نے بنایا ہے اور اسے نیٹ فلکس پر دیکھا جاسکتاہے۔ یہ فلم اب عالمی سطح پرپسند کی جارہی ہے۔ یہ فلم۲۲؍ممالک میں عالمی غیر انگریزی ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ اس فلم سے عامر خان کے بیٹے جنیدخان بھی اپنے فلمی سفر کا آغاز کررہے ہیں۔ ۲۱؍جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم کوریلیز کے دوسرےہفتے تک ۵۳؍لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ جے دیپ اس کامیابی سے پرجوش ہیں۔ وہ کہتےہیں ’’میں پوری دنیا سے’مہاراج‘کو ملنےوالی محبت اور تعریف سے بہت متاثر ہوں۔ ۲۲؍ممالک میں ٹرینڈہونا اور اس طرح کی محبت ملنا انتہائی اطمینان بخش ہے۔ اس کا سہرا پوری ٹیم کو جاتاہےجس نے اسے بنایاہے۔ ‘‘وہ مزید کہتے ہیں، ’’اس کردار کے لیے جسمانی اور جذباتی طور پر خود کو تبدیل کرنے کا سفر مشکل تھا، لیکن ناظرین کے ردعمل نے اسے کارآمد بنا دیا ہے۔ میں تمام ناظرین کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK