• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

باہوبلی میں ’بھلال دیو‘ کے کردار کیلئے جیسن موموا پہلا انتخاب تھے: رانا دگوبتی

Updated: August 03, 2024, 10:16 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس پر ریلیز ’’ماڈرن ماسٹرز: ایس ایس راجا مولی‘‘ میں رانا دگوبتی نے انکشاف کیا کہ ’’باہوبلی‘‘ کیلئے پہلا انتخاب ’’’گیم آف تھرونز‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے جیسن موموا تھے۔

Rana Daggubati as Bhallaldev in Baahubali. Photo: INN
’’باہوبلی‘‘ میں رانا دگوبتی بھلال دیو کے کردار میں۔ تصویر: آئی این این

ایف سی اسٹوڈیوز کی پہلی دستاویزی فلم ’’ماڈرن ماسٹرز: ایس ایس راجامولی‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگئی ہے جس میں پربھاس، رانا دگوبتی، کرن جوہر، این ٹی آر جونیئر اور رام چرن جیسی کئی ہندوستانی مشہور شخصیات کے علاوہ ہالی ووڈ کے فلمساز جیسے ’’اوتار‘‘ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون اور ’’ایوینجرز: اینڈگیم‘‘ کے جو روسو بھی شامل ہیں۔ ایک گھنٹے ۱۴؍ منٹ کی اس دستاویزی فلم کے دوران، ایک وقت ایسا آتا ہے جہاں فلم ’’باہوبلی‘‘ کی بات کی جاتی ہے اور ایس ایس راجامولی کے والد اور مصنف کے وجےندر پرساد کہتے ہیں کہ ’’ایک دن، اس نے (راجامولی) مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مجھے پربھاس کے ساتھ فلم بنانی ہے، جو ایک پیریڈ ڈراما ہوگی، اور اس میں ایک خطرناک ویلن ہوگا۔‘‘ اس کے بعد کیمرہ رانا دگوبتی پر منتقل ہوتا ہے جو اُن دنوں کو یاد کرتے ہیں جب ’’باہوبلی‘‘ میں بھلال دیو کے کردار کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ اسی دوران دگوبتی رانا نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے فلمسازوں سے پوچھا کہ اس کردار کا پہلا انتخاب کون ہے تو جواب آیا ہالی ووڈ اسٹار جیسن موموا۔ 

ہالی ووڈ اسٹار جیسن موموا۔ تصویر: آئی این این

رانا نے مزید کہا کہ ’’جب پروڈیوسر میرے پاس آئے اور بتایا کہ یہ جنگ پر مبنی فلم ہے جس میں وہ مجھے مخالف کردار کے طور پر منتخب کرنا چاہتے ہیں تو مَیں نے پوچھا کہ `میرے پاس آنے سے پہلے آپ کس اداکار کے پاس گئے تھے؟ اس نے کہا، `ہم نے ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے جیسن موموا تک پہنچنے کی کوشش کی تھی! مَیں نے کہا، `ٹھیک ہے، پھر یہ ایک اچھا کردار ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اے پی ڈھلون اپنے نئے نغمہ میں سلمان خان اور سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گے

واضح رہے کہ جب پہلی ’’باہوبلی‘‘ کے متعلق بات چیت چل رہی تھی، اس وقت ’’گیم آف تھرونز‘‘ نشر ہونا شروع ہوا تھا جس میں جیسن موموا نے ’’خال ڈروگو‘‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ ایک محدود کردار تھا جو چند منٹوں کیلئے ہی اس ہٹ سیریز کا حصہ تھا۔ واضح رہے کہ اس کردار کے بعد جیسن موموا کا شمار ہالی ووڈ کے بہترین اور اہم اداکاروں میں ہونے لگا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK