بالی ووڈ کی اداکارہ جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’’دیوار‘‘ اور ’’شولے‘‘ کے ۵۰؍برس مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ یادرہے کہ امیتابھ بچن کی فلموں ’’شولے‘‘ اور ‘‘ دیوار‘‘کو ۵۰؍ برس مکمل ہوگئے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 29, 2025, 5:34 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کی اداکارہ جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’’دیوار‘‘ اور ’’شولے‘‘ کے ۵۰؍برس مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ یادرہے کہ امیتابھ بچن کی فلموں ’’شولے‘‘ اور ‘‘ دیوار‘‘کو ۵۰؍ برس مکمل ہوگئے ہیں۔
اداکارہ اورسیاستداں جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’’دیوار‘‘ اور ’’شولے‘‘ کی ۵۰؍ویں سالگرہ کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ یاد رہے کہ ان دونوں فلموںمیں ان کے شوہر امیتابھ بچن نے کلیدی کردار اداکئے تھے۔
قبل ازیں مرکزی بجٹ ۲۰۲۵ء تا ۲۰۲۶ء کی گفتگو کے دوران انہوں نے وزیر داخلہ نرملا سیتا رمن سے بھی بات چیت کی تھی اور ان سے اپیل کی تھی کہ وہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فنڈ مختص کریں۔ جیا بچن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سنیما کے سنگ میل کا ۵۰؍واں جشن منانے کیلئے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔ انہوں نے ہندوستان کے فلمی ورثے کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ’’یہ اقدام نسلوں کے درمیان ثقافتی بریج کے طور پر کام کرے گا۔‘‘ جیا بچن نے ہندستانی سنیما کے ورثے کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے’’ہندوستان کی ثقافتی شناخت میں ہندوستانی سنیما کے کردار کی نشاندہی کی۔‘‘
’’شولے‘‘ اور ’’دیوار‘‘
یاد رہےکہ امیتابھ بچن کی دونوں فلمیں ’’شولے‘‘اور’’دیوار‘‘ ۱۹۷۵ء میں ریلیز ہوئی تھیں۔ ان دونوں فلموں میں امیتابھ بچن نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ان فلموں نے ہندوستانی سنیماکے ارتقاء میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی فلم ’’شولے‘‘ میںوہ تمام اجزاء تھے جو ایک کلاسیک ہندی سنیما کی فلم کیلئے ضروری ہیں۔ فلم ’’دیوار‘‘کے ذریعے بگ بی نے بطور ’’اینگری ینگ مین‘‘ بالی ووڈ میں اپنی شناخت قائم کی تھی۔
کئی فلمی شخصیات کے اسٹیمپ جاری کئے جاچکے ہیں
بہت سی ہندی فلموںکے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔ ۱۹۷۱ء میںدادا صاحب پھالکے کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جنہوں نے ہندوستانی سنیما کو اس کی پہلی فیچر فلم ’’راجا ہریش چندر‘‘دی تھی۔ بعد ازیں ستیہ جیت رے ، نرگس، بیمل رائے اور یش چوپڑہ کی یاد میں بھی ڈاک ٹکٹ جاری کئے گئے تھے۔ مرکزی بجٹ ۲۰۲۵ءتا ۲۰۲۶ءپر گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے وزیر مالیات نرملا سیتا رمن سے بات چیت کی تھی اور ہندی فلم انڈسٹری کو درپیش مالیاتی مسائل کی نشاندہی کی تھی۔