برطانوی نژاد امریکی اداکار اینڈریو گارفیلڈ جو ’’اسپائیڈر مین‘‘ کے اپنے کردار کیلئے مشہور ہیں، نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۴ء کی تقریب کے دوران ایک انٹرویو میں خالص عربی زبان میں سلام کیا اور جدہ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
EPAPER
Updated: December 18, 2024, 10:04 PM IST | Jeddah
برطانوی نژاد امریکی اداکار اینڈریو گارفیلڈ جو ’’اسپائیڈر مین‘‘ کے اپنے کردار کیلئے مشہور ہیں، نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۴ء کی تقریب کے دوران ایک انٹرویو میں خالص عربی زبان میں سلام کیا اور جدہ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جدہ ، سعودی عرب میں ۵؍ دسمبر سے ۱۲؍ دسمبر ۲۰۲۴ء تک جاری رہنے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۰۲۴ء میں دنیا بھر کی سیکڑوں فلمی شخصیات نے شرکت کی جن میں کرینہ کپور، رنبیر کپور، پرینکا چوپڑہ، نک جونس، اینڈریو گارفیلڈ، ایملی بلنٹ اور عامر خان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس دوران برطانوی نژاد امریکی اداکار اینڈریو گارفیلڈ جو ’’اسپائیڈرمین‘‘ کے اپنے مشہور کردار کے سبب دنیا بھر میں مشہور ہیں، کے انٹرویو کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ انٹرویو کرنے والے شخص کو خالص عربی انداز میں نہ صرف سلام کرتے ہیں بلکہ جدہ شہر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
Pro-Palestine Spider-Man Actor Andrew Garfield Drops a Salam Alaikum
— Ryan Rozbiani (@RyanRozbiani) December 13, 2024
Growing up as a Muslim kid loving Spider-Man, this is Pretty Cool pic.twitter.com/o1ud4bIvai
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی جی این میڈیا کا نمائندہ جب اینڈریو کو خوش آمدید کہتا ہے تو اینڈریو اسے ’’السلام علیکم‘‘ کہتے ہیں جسے سن کر نمائندہ حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔ سلام کا جواب دینے کے بعد وہ سوال کرتا ہے کہ ’’جدہ میں آپ کو کیسا محسوس ہورہا ہے؟‘‘ جس کے جواب میں ’’اسپائیڈر مین‘‘ کہتے ہیں کہ ’’جدہ ایک طاقتور شہر محسوس ہورہا ہے۔ یہ سرزمین یہاں کی آب وہوا میں عجیب سی طاقت ہے۔ یہاں آکر عجیب سی طمانیت کا احساس ہورہا ہے۔ یہاں کی توانائی دل و دماغ پر طاری ہورہی ہے۔ غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ مکہ یہاں سے بہت قریب ہے۔‘‘
“What could be more important right now?”
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) October 11, 2024
“Maybe the lives of Palestinians in Gaza right now…”
Actor Andrew Garfield called for people to put their “hearts” and “energy” towards Palestinians in Gaza during a podcast appearance on Thursday with Josh Horowitz in New York. pic.twitter.com/LI6GebOKy2
اینڈریو گارفیلڈ نے مختلف موقعوں پر ذکر کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کو مقدس مانتے ہیں جو عالم اسلام کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہی نہیں اینڈریو گارفیلڈ فلسطین کی حمایت میں بھی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔ ان کا شمار ایسی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے موقع بہ موقع فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ انٹرویو ہو یا سوشل میڈیا، وہ وقتاً فوقتاً اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے رہتے ہیں۔