• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’جگرا‘‘ باکس آفس کلیکشن: عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا کی فلم بری طرح فلاپ

Updated: October 17, 2024, 10:01 PM IST | Mumbai

کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کی پروڈیوس کردہ ’’جگرا‘‘ ریلیز کے بعد ہی تنازعات کا شکار ہے اور اب ۶؍ دنوں بعد اس کا باکس آفس کلیکشن ظاہر کرتا ہے کہ یہ فلم بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایک ہفتے تک تنازعات میں گھرے رہنے کے بعد عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا کی فلم ’’جگرا‘‘ بالی ووڈ کی ایک فلاپ فلم کی صورت میں ابھری ہے۔ مبینہ طور پر ۸۰؍ سے ۹۰؍ کروڑ کے بجٹ سے تیار کی گئی اس فلم نے ہندوستان میں اپنی ریلیز کے ۶؍ دنوں میں صرف ۶۹ء۱۹؍ کروڑ روپے جبکہ دنیا بھر میں ۴۹ء۳۷؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی طرف سے شائع ہونے والے تجارتی ماہرین کے تازہ ترین بیانات کے مطابق ’’جگرا‘‘ ایک فلاپ فلم کے طور پر ابھری ہے۔

تجارتی ماہر ترن آدرش نے کہا کہ ’’یہ عالیہ بھٹ کی ہوم پروڈکشن ہے اور اس کے علاوہ کرن جوہر بھی پروڈیوسر ہیں۔ ظاہر ہے، توقعات بہت زیادہ تھیں۔ جب کسی فلم کو قبولیت نہیں ملتی ہے، تو وہ مواد پر چلتی ہے۔ بلاشبہ، ایسے اوقات بھی ہوتے ہیں جب بعض بیرونی عوامل کام میں آتے ہیں۔ لیکن یہاں، فلم واضح طور پر نہیں چلی۔ یہاں تک کہ اسے دسہرہ پر ریلیز کیا گیا، اس کے بعد بھی۔ لہٰذا بنانے والے یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہیں چھٹی کی ریلیز نہیں ملی یا انہیں کسی بڑی فلم سے مقابلہ کرنا پڑا۔ اسے خوب پروموٹ کیا گیا۔ابتدائی تمام عوال فلم کے حق میں تھے لیکن اس کا سنیچر کا کلیکشن جمعہ سے بھی خراب رہا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فلم کی قسمت پر مہر لگ گئی تھی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK