• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیو ہاٹ اسٹار نے ۲۰؍ نئے شوز کا ٹیزر لانچ کیا

Updated: February 17, 2025, 8:58 PM IST | Mumbai

جیو ہاٹ اسٹار نے’اسپارکس‘‘ متعارف کرایا ہے جو فلیگ شپ کریئٹرز سے چلنے والی پیشکش ہےجو ہندوستان کے سرفہرست ڈجیٹل آئیکنز کو منظر عام پر لائے گی۔ ’اسپارکس‘ میں ۱۰؍ مختلف طر ز کے ۲۰؍ شوز کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔ یہ تمام ناظرین کیلئے مفت ہے۔

Munawar Faruqui and Zakir Khan. Photo: INN.
منور فاروقی اور ذاکر خان۔ تصویر: آئی این این۔

جیو ہاٹ اسٹار نے’اسپارکس‘‘ متعارف کرایا ہے جو فلیگ شپ کریئٹرز سے چلنے والی پیشکش ہےجو ہندوستان کے سرفہرست ڈجیٹل آئیکنز کو منظر عام پر لائے گی۔ زبردست بیانیے اور دلکش فارمیٹس کے ساتھ ۱۰؍ مختلف طرز پر محیط ۲۰؍خصوصی پروگرام کی یہ سلیٹ، سامعین کو ایک تازہ اور بہتر تجربہ پیش کرے گی۔ یہ تمام ناظرین کیلئے مفت ہے۔ کامیڈی اور ریالیٹی سے لے کر گیم شوز اور رومانس تک، کھانے کے شوز سے لے کر کیپٹیو ریالیٹی تک – ہر شو کو پر کشش بنایا گیا ہے۔ ڈجیٹلکریئٹرز کے ساتھ جیو ہاٹ اسٹار صرف نیا مواد ہی لانچ نہیں کر رہا ہے بلکہ – یہ نئی شکل دے رہا ہے کہ ہندوستان کس طرح ڈجیٹل انٹر ٹینمنٹ کو دیکھتا، جڑتا اور اس کا تجربہ کرتا ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by JioHotstar (@jiohotstar)

انوبھو سنگھ بسی ۷؍روزہ لائیو ریالیٹی شو کی میزبانی کریں گے۔ ان ریالیٹی شوز میں ’’پرینک ٹو ہیل ود ناظم‘‘(راؤنڈ ٹو ہیل)، ’’ٹھگیش بمقابلہ دی ورلڈ ود مہیش کیش والا‘‘ اور’’انسائیڈر ود فیصو(مسٹر فیصو) شامل ہیں۔ جیو ہاٹ اسٹار کھیلوں اورآسٹرولوجی میں اے آئی سے چلنے والے شوز بھی متعارف کروا رہا ہے جس میں ’’ٹیکنوگیمرز اور ڈاکٹر جےمدن‘‘ جیسے تخلیق کار شامل ہیں۔ تفریح اور ٹکنالوجی کے اس امتزاج کے ساتھ پلیٹ فارم کا مقصد ڈجیٹل مواد کو ایک نئی شکل دینا ہے۔ اس موقع پر اپنے شو، ’’لو لائف لفڑے‘‘کے بارے میں بات کرتے ہوئےذاکر خان نے کہا کہ ’’او جی سخت لونڈا‘‘ واپس آ گیا ہے، پہلے سے کہیں زیادہ مزاحیہ، اور زیادہ حقیقت پسندی کے ساتھ۔ یہ صرف ایک کامیڈی شو نہیں ہے بلکہ میرا اپنا ٹاک شو ہے جس میں ہم محبت کے متعلق ساری باتیں کریں گے، جس میں دوستی بھی ہے، ڈیٹنگ بھی ہے اورمحبت میں ہونے والے تنازعات بھی۔ شیف رنویر برار نے بھی اپنے تجربات پیش کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK