• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیٹ فلکس پر ’’جگرا‘‘ ریلیز، ہنسل مہتا نے عالیہ بھٹ کی فلم کی تعریف کی

Updated: December 07, 2024, 9:07 PM IST | Mumbai

باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوجانے والی عالیہ بھٹ کی فلم ’’جگرا‘‘ کو او ٹی ٹی پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔ مشہور ہدایتکار ہنسل مہتا نے کہا کہ ’’بلاک بسٹر کے نام پر جو کچرا بنایا جاتا ہے، ’’جگرا‘‘ اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔‘‘

Alia Bhatt. Photo: X
عالیہ بھٹ۔ تصویر: ایکس

عالیہ بھٹ کی فلم ’’جگرا‘‘ مثبت تجزیوں کے باوجود باکس آفس پر دھوم نہیں مچاسکی تھی لیکن نیٹ فلکس پر اس کی ریلیز نے مداحوں میں جوش بھردیا ہے۔ جمعہ کو اسٹریم ہونے کے بعد سے، بہت سے ناظرین نے سوشل میڈیا پر فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جن میں مشہور ہدایتکار ہنسل مہتا بھی شامل تھے جنہوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچرے جیسی بلاک بسٹر سے بہتر ہے۔‘‘ انہوں نے لکھا کہ ’’بہت تاخیر کے بعد ’’جگرا‘‘ دیکھی اور یہ جگرا سے بھری ہوئی ہے۔ وسن کا جگرا، عالیہ کا جگرا، کرن کا جگرا، فلم۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اچنٹ کی موسیقی لاجواب ہے اور اس سنسنی خیز سواری کے موڈ میں اضافہ کرتی ہے۔ ’’دیومالائی بلاک بسٹرز‘‘ کے نام پر جو کچرا پروسا جاتا ہے، ’’جگرا‘‘ اس سے کہیں بہتر ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے فلم کی تعریف کی۔ وسن بالا کی ہدایت کاری میں، ’’جگرا‘‘ عالیہ بھٹ کی ۲۰۲۴ء کی واحد سولو ریلیز تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK