• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیلیفورنیا کنسرٹ میں جونس برادرز کا ’نائٹ چینجز‘ کے ذریعے لیئم پین کو خراج عقیدت

Updated: November 14, 2024, 10:03 PM IST | California

جونس برادرز (نک جونس، جو جونس، کیون جونس) نے اپنے کیلیفورنیا کنسرٹ میں ’’نائٹ چینجز‘‘ نغمہ گا کر ’’ون ڈائریکشن‘‘ کے سابق رکن لیئم پین کو خراج عقیدت پیش کیا جس سے مداحوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

Jonas Brothers. Photo: X
جونس برادرز۔ تصویر: ایکس

برطانوی بینڈ ’’ون ڈائریکشن‘‘ کے سابق ممبر لیئم پین کی اچانک موت سے پوری دنیا صدمہ کے کیفیت میں تھی۔ ۱۶؍ اکتوبر کو برطانوی گلوکار کے انتقال کے بعد مداحوں اور مشہور شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ حال ہی میں ’’جونس بردارز‘‘ (نک جونس، جو جونس اور کیون جونس) نے کیلیفورنیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران لیئم پین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نک، جو اور کیون پر مشتمل اس بینڈ نے ’’ون ڈائریکشن‘‘ کا آخری نغمہ ’’نائٹ چینجز‘‘ پرفارم کیا، جس سے شائقین کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیوز میں، نک جونس اور ان کے بھائیوں کو آنجہانی گلوکار کے اعزاز میں گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جب نک نے گانا شروع کیا، سب سے بڑے بھائی جونس بھی شامل ہوگئے اور کیون نے گٹار سنبھال لی۔ اس کنسرٹ کے کلپس یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہے ہیں۔ اور ان کا کمنٹ باکس مداحوں کے پیغامات سے بھر گیا۔ 

اطلاعات کے مطابق، لیئم پین کی لاش ان کے والد جیوف پین کے حوالے کر دی گئی ہے، جو اپنے بیٹے کی موت کے بعد سے ارجنٹائنا میں تھے۔ گلوکار کی تدفین ان کے آبائی ملک انگلینڈ میں ہوگی۔ یاد رہے کہ لیئم پین ارجنٹائنا کے شہر بیونس آئرس میں ہوٹل کے کمرے کی تیسری منزل کی بالکونی سے گرنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر ۳۱؍ سال تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK