• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوزف گورڈن، عالیہ بھٹ کی ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کے مداح

Updated: October 12, 2024, 6:07 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آئی ایف پی فیسٹ کے ۱۴؍ ویں سیزن میں جوزف گورڈن نے اعتراف کیا کہ وہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنوبائی کاٹھیا واڑی‘‘ کے مداح ہیں اور ہندوستان میں آکر فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے راجکمار راؤ کے ساتھ ’’استری ۲‘‘ کے نغمے پر رقص بھی کیا۔

Joseph Gordon-Levitt with Rajkummar Rao. Photo: INN
جوزف گورڈن لیویٹ راجکمار راؤ کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

جوزف گورڈن لیویٹ نے اعتراف کیا کہ وہ ’’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘‘ کے مداح ہیں۔ اداکار ممبئی میں ہونے والے آئی ایف پی فیسٹ کے ۱۴؍ ویں سیزن کے پہلے مہمان تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حال ہی میں عالیہ بھٹ کی فلم دیکھی اور اس سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم مارٹن سکورسی کی فلم کی طرح محسوس ہوئی۔ اداکار، راج کمار راؤ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں حال ہی میں وہ فلم دیکھ رہا تھا۔ مجھے یہ بہت خوبصورت اور منفرد لگی۔ یہ ایک زبردست ڈراما ہے جو سکورسی کی فلم کی طرح لگتا ہے۔‘‘


اسے ایک بہترین فلم قرار دیتے ہوئے، جوزف نے اعتراف کیا کہ وہ اس سے بے حد متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس فلم نے مجھے ہندوستانی سنیما کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی خواہش پیدا کی۔ یہ ایمانداری سے اس بات کا ایک حصہ ہے کہ میں یہاں کیوں آنا چاہتا تھا۔ میں یہاں آکر ایک فلم بنانا چاہتا ہوں۔‘‘ اسی دوران انہوں نے راجکمار کی فلم ’’استری ۲‘‘ کے ایک نغمے پر رقص بھی کیا۔ واضح رہے کہ یہ جوزف کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK