بالی ووڈ میں جوہی چاولہ کا ایک ایسی اداکارہ کے طور پرشمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔ جوہی چاولہ کی پیدائش ہریانہ کے امبالا میں ۱۳؍ نومبر ۱۹۶۷ءکو ہوئی۔
EPAPER
Updated: November 13, 2024, 2:06 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ میں جوہی چاولہ کا ایک ایسی اداکارہ کے طور پرشمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔ جوہی چاولہ کی پیدائش ہریانہ کے امبالا میں ۱۳؍ نومبر ۱۹۶۷ءکو ہوئی۔
بالی ووڈ میں جوہی چاولہ کا ایک ایسی اداکارہ کے طور پرشمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔ جوہی چاولہ کی پیدائش ہریانہ کے امبالا میں ۱۳؍ نومبر ۱۹۶۷ءکو ہوئی۔ ان کے والد ایس چاولہ انڈین ریوینیو سروس (آئی آر ایس) آفیسر تھے۔ جوہی چاولہ نے اپنی ابتدائی تعلیم لدھیانہ سے مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آگے کی تعلیم ممبئی کے سڈنھم کالج سے مکمل کی۔
۱۹۸۴ءمیں جوہی چاولہ کومقابلہ حسن ’مس انڈیا‘ میں حصہ لینے کا موقع ملا جس میں وہ سرفہرست رہیں۔ اس کےبعدجوہی چاولہ کو مس يونيورس مقابلہ میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ اس مقابلے میں انہیں بہترین لباس اور زیورات کےلئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس دوران انہیں کئی اشتہارات اور فلموں میں ماڈلنگ کے کام کرنے کا موقع ملا۔ جوہی چاولہ نے اپنےفلمی کریئرکاآغاز سال ۱۹۸۶ءمیں آئی فلم ’سلطنت‘ سے کیا۔ مکل آنند کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دھرمیندر اور سنی ویول نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں جوہی چاولہ کے ہیرو کاکردار ششی کپور کے بیٹے کرن کپور نے نبھایا تھا۔ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی اور جوہی چاولہ ناظرین کےدرمیان اپنی شناخت بنانے میں بھی ناکام رہیں۔
فلم سلطنت کی ناکامی کے بعد جوہی چاولہ کو ہندی فلموں میں کام ملنا بندہو گیا۔ اس درمیان انہوں نےروشن تنیجا کی اداکاری ٹریننگ اسکول میں تین ماہ کی تربیت حاصل کی۔ اس دوران جوہی چاولہ نے ساؤتھ فلموں کی جانب رخ کیا۔ ۱۹۸۷ءمیں ریلیز فلم پریم لوك جوہی چاولہ کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ تقریبا ۴؍ سال تک فلم نگری ممبئی میں جدوجہد کرنےکےبعد ۱۹۸۸ءمیں ناصر حسین کے بینر تلے بنی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘کی کامیابی کے بعد بطورفلم اداکارہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔ ۱۹۹۰ءجوہی چاولہ کے فلمی کریئر کے لئے اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی سورگ اورپرتی بندھ جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ فلم پرتی بندھ میں جوہی چاولہ اپنی بااثر اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نامزد بھی کی گئی۔ ۲۰۰۰ء میں انہوں نے شاہ رخ خان اور عزیز مرزا کے ساتھ ڈریمز ان لمیٹڈ نامی فلم پروڈکشن کمپنی کا آغاز کیا اور اس کے تحت پہلی فلم’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ تھی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اہم رول ادا کیا تھا۔ مختلف فلموں میں کام کرنے کے بعد انہوں نے ۲۰۱۴ء میں مادھوری دکشت کے ساتھ ’گلاب گینگ‘ نامی فلم میں کام کیا۔
جوہی چاولہ نے ۱۹۹۵ء میں مشہور صنعتکار جے مہتا سے شادی کی تھی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔ جوہی چاولہ کو ۲؍مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ مل چکا ہے جس میں سے ایک فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کیلئے بیسٹ ڈیبیوٹ ایوارڈ اور دوسرا فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ کیلئےبہترین اداکارہ کا ایوارڈ تھا۔