• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوہی  پھر سے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند

Updated: March 23, 2022, 11:46 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ پھر سے فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

Juhi Chawla.Picture:INN
جوہی چاؤلہ ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ پھر سے فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔  شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ ۹۰ء کی دہائی میں  فلم انڈسٹری کےلئے کامیاب جوڑی رہی، انہوں نے بالی ووڈ کی متعدد سپر ہٹ فلمیں کیں، مداح بھی دونوں اسٹارس کو خوب پسند کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنگ خان اور جوہی نے ایک ساتھ راجو بن گیا جینٹل مین، ڈر، رام جانے، یس باس اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی سمیت دیگر کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جلوے بکھیرے۔ یہ جوڑی آخری بار۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی فلم زورو میں نظر آئی تاہم پرستار انہیں ایک بار پھر فلم میں ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں مقامی خبر رساں ادارے کے نمائندے نے جوہی چاؤلہ سے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں دوبارہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ارے، مجھے امید ہے۔‘‘ اداکارہ نے نمائندے سے فرمائش کی کہ اگلی بار جب شاہ رخ خان سامنے آئیں تو ان سے بھی یہی سوال پوچھئے گا اور یہ بھی کہیے گا  کہ جوہی کے ساتھ کام کرو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK