• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنید نے ’’مہاراج‘‘ میں ویسا کام کیا جیسا میں نے اپنی پہلی فلم میں کیا تھا: عامر خان

Updated: January 14, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai

عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم ’’لویاپا‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پرکہا کہ ’’جنید نے اپنی پہلی فلم ’’مہاراج‘‘ میں ویسا ہی کام کیا جیسا میں نے اپنی پہلی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں کیا تھا۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۴ءمیں جنید خان کی پہلی فلم ’’مہاراج‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔

Aamir Khan with his son Junaid Khan. Photo: INN
عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

عامر خان کے بیٹے جنید خان نے ۲۰۲۴ء میں فلم ’’مہاراج‘‘ سےاپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ یاد رہےکہ یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیزہوئی تھی ۔ تاہم، جنید خان شری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ فلم ’’لویاپا‘‘ میں نظر آئیں گے جو ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔  حال ہی میں ’’لویاپا‘‘کے ٹریلر لانچ کے دوران عامر خان نے فلم ’’مہاراج‘‘ میں اپنے بیٹے کے پرفارمنس کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’فلم کے متعد د مناظر میں مضبوطی کی ضرورت تھی اور وہ اسے ’’بے عیب‘‘پرفارمنس نہیں کہیں گے۔‘‘ ٹریلر لانچ کے دوران عامرخان نے کہا کہ ’’جنید کی پہلی فلم ’’مہاراج‘‘ مجھے بڑی پسند آئی۔ اس کا کام بھی پسند آیا لیکن اگر میں دل پر ہاتھ رکھ کرسچ بولوں تو مجھے لگا کہ اس کی اور میری پہلی فلم میں ہم دونوں کا کام کہیں نہ کہیں ایک جیسا تھا۔ انہوں نے فلم میں جنید خان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’فلم کا کلائمکس والا منظر بہترین تھا لیکن متعدد مناظر ایسے تھے جو کچے لگ رہے تھے اور وہ زیادہ بہتر ہوسکتے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: وشال گڑھ میں عرس منانے کی اجازت نہیں، سجات امبیڈکر درگاہ پہنچے، چادر پیش کی

عامر خان نے مزید کہا کہ ’’مجھے بھی لگا اس نے کئی سین بہت اچھے کئے جیسے کلائمکس لیکن کہیں پر مجھے لگا کہ یہ سین وہ مزید بہتر کر سکتا تھا۔ یہاں پر تھوڑا کچا ہے۔ اسی لئے میں نہیں کہوں گا یہ بے عیب پرفارمنس تھا۔ بطور والد میں آپ کو یہ بھی بتاتا ہوں کہ مجھے لگا کہ میں نے اپنی پہلی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘میں جس طرح کا کام کیا ہے جنید نے بھی کم یازیادہ اسی طرح کاکام کیا ہے۔ امید ہے کہ آگے جاکر وہ بھی بہت کچھ سیکھے گا اور مزید بہترکرنے کی کوشش کرے گا۔‘‘یاد رہےکہ فلم ’’مہاراج‘‘ کی ہدایتکاری سدھارتھ پی ملہوترہ نے کی تھی۔ اس فلم میں جنید خان کے علاوہ جے دیپ اہلوات، شالنی پانڈے اور شروری نے اداکاری کی تھی۔ یہ فلم جون ۲۰۲۴ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس درمیان ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کوجنید خان کی دوسری فلم ’’لویاپا‘‘ باکس آفس پر ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK