• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’کولڈ پلے‘ کنسر ٹ سےعین قبل خاتون نے ۲؍ ٹکٹ کھو دیئے

Updated: January 21, 2025, 10:51 AM IST | Agency | Mumbai

یہاں کولڈپلے کنسرٹ سے عین قبل ایک خاتون نے اپنے ۲؍ ٹکٹ کھو دیئے۔ سنیچر کی شام ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کولڈپلے کنسرٹ منعقد ہوا جس سے ہزاروں شائقین محظوظ ہوئے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یہاں کولڈپلے کنسرٹ سے عین قبل ایک خاتون نے اپنے ۲؍ ٹکٹ کھو دیئے۔ سنیچر کی شام ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کولڈپلے کنسرٹ منعقد ہوا جس سے ہزاروں شائقین محظوظ ہوئے۔ کرس مارٹن کی قیادت میں برطانوی راک بینڈ نے شاندار شو پیش کیا۔ تاہم اس وقت جب بہت سے شائقین کنسرٹ میں شریک ہوئے، ایک خاتون بدقسمت ثابت ہوئی کیونکہ اس کنسرٹ سے عین قبل اس کے ٹکٹ گم ہو گئے۔ پراچی سنگھ اس کنسرٹ کا بے تابی سے انتظار کر رہی تھی، اس نے انسٹا گرام پر یہ واقعہ شیئر کیا کہ اس نے پروگرام سے عین قبل اپنے کولڈ پلے کے ٹکٹ کیسے کھو دیئے۔ اپنی پوسٹ میں اس نے بتایا کہ ’’ہاں، تو یہ تباہی کل ہوئی۔ ہمیں کولڈ پلے کے ۲؍ ٹکٹ ملے اور وہ کھانے کی میز پر ایک چادر میں رکھے ہوئے تھے۔ آج ہم تیار ہوگئے، ڈرائیور انتظار کر رہا تھا مگر جاتے وقت ہمیں ٹکٹ نہیں ملے۔ ہماری ملازمہ نے کہا کہ اس نے ٹکٹ صفائی کرتے وقت کچرے کے ڈبے میں پھینک دیئے تھے۔ پراچی سنگھ کے مطابق ٹکٹوں کو غلطی سے کچرے کے ساتھ ٹھکانے لگانے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ صفائی کارکنان نے کوڑے دان میں گھس کر گمشدہ ٹکٹوں کی تلاش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے: ’’کولڈ پلے کے ٹکٹ کچرے میں چلے گئے۔ ‘‘ اس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوا جسے ایک ملین سے زیادہ ’ویوز‘ ملے اور ناظرین کی جانب سے بے شمار تبصرے کئے گئے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Prachi Singh (@prachisingh2202)

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK