• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

قادر خان اداکار ہی نہیں بہترین مکالمہ نگار بھی تھے

Updated: October 22, 2023, 9:45 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں قادر خان کو ایک ایسے کثیر جہتی فنکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے مکالمہ نگار ، رائٹر، ویلن ، کامیڈین ، اور کیریکٹر ایکٹرکے طور پر ناظرین کے درمیان اپنی ایک انوکھی شناخت بنائی۔

Kader Khan. Photo: INN
قادر خان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ میں قادر خان کو ایک ایسے کثیر جہتی فنکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے مکالمہ نگار ، رائٹر، ویلن ، کامیڈین ، اور کیریکٹر ایکٹرکے طور پر ناظرین کے درمیان اپنی ایک انوکھی شناخت بنائی۔ قادر خان کی اداکاری کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے کردار کے لئے موزوں ہیں ۔فلم قلی اور وردی میں ایک سفاک ویلن کا کردارہویا پھر قرض چکانا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی میں بہترین اداکاری یا پھر باپ نمبري بیٹا دس نبري اورپیار کا دیوتا جیسی فلموں میں مزاحیہ اداکاری، ان تمام کرداروں میں ان کا کوئی جواب نہیں ۔ قادر خان ۲۲؍اکتوبر۱۹۳۷ءکو کابل، افغانستان میں پیدا ہوئےتھے۔ قادر خان نے عثمانیہ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے عربی زبان کی تربیت کے لئے ایک ادارہ قائم کرنے کافیصلہ کیا۔ قادر خان نے بطور پروفیسراپنے کریئری شروعات کی۔ اس دوران، قادر خان نے کالج میں منعقد ہونے والے ڈراموں میں حصہ لیا۔ ایک مرتبہ، کالج کی سالانہ تقریب میں ، قادر خان کو کام کرنے کا موقع ملا۔ اس تقریب میں اداکار دلیپ کمار ،قادر خان کی اداکاری سےکافی متاثر ہوئے اور انہیں اپنی فلم سگينہ میں کام کرنے کی تجویز دی۔
 ۱۹۷۷ءمیں ، قادرخان کی خون پسینہ اور پرورش جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان فلموں کے ذریعے، وہ اپنی شناخت کچھ حد تک بہتر بنانے میں کامیاب رہے۔ ان فلموں کی کامیابی کے بعد قادر خان کو اچھی فلموں کی پیشکشں شروع ہوگئی۔ ان فلموں میں مقدر کا سکندر، مسٹر نٹور لال، سہاگ، عبداللہ، دواور دو پانچ ، لوٹ مار، قربانی، یارانہ، بلندی اور نصیب شامل تھیں۔ ان فلموں کی کامیابی کے بعد، قادر خان نے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوا ، اور بطور ویلن فلم انڈسٹری میں اپنی نئی پہنچان بنالی۔قادر خان نے اپنے فلمی کیریئر میں تقریباً ۳۰۰؍فلموں میں کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK