• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’کہاں شروع کہاں ختم‘ کا نیا گانا ’’سہرا‘‘ ریلیز

Updated: September 11, 2024, 3:50 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلم ’’کہاں شروع کہاں ختم‘‘ کا نیا گانا ریلیز ہوگیا ہے ۔موسیقار جوڑی سچن-جگر کی کمپنی ’وائٹ نوائز کلیکٹیو‘ کی طرف سے تیار کردہ یہ بہترین گانا اپنی خالص ترین شکل میں رومانس کے جوہر کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

فلم ’’کہاں شروع کہاں ختم‘‘ کا نیا گانا ریلیز ہوگیا ہے ۔موسیقار جوڑی سچن-جگر کی کمپنی ’وائٹ نوائز کلیکٹیو‘ کی طرف سے تیار کردہ یہ بہترین گانا اپنی خالص ترین شکل میں رومانس کے جوہر کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔ اس نغمے کوکوثر منیر نے لکھا ہے جسے ورون جین اور دھوانی بھانوشالی نے اپنی آواز دی ہے۔
آشم گلاٹی اور دھوانی بھانوشالی پر فلمایا گیا یہ گانا محبت کی ایک انتہائی نازک اور ایماندارانہ تصویر پیش کرتا ہے۔ جیسا کہ ہیرو زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں اور چیلنجوں سے گزرتا ہے، ’’سہرا‘‘ ان چھوٹے اور خاص لمحات کو نمایاں کرتا ہے جو انہیں قریب لاتے ہیں۔ آشم اور دھوانی کے درمیان کیمسٹری کو اچھی طرح پیش کیا گیا ہے جس سے ہر منظر حقیقی زندگی کی محبت کی کہانی معلوم ہوتا ہے۔

’کہاں شروع کہاں ختم‘ ایک حادثاتی محبت کی کہانی ہے۔ یہ پاپ اسٹار دھوانی بھانوشالی کے موسیقی کی دنیا سے سلور اسکرین تک کے بے حد منتظر سفر کی نشاندہی کرتا ہے۔
لکشمن اٹیکر کی فلم’کہاں شروع کہاں ختم‘ جس میں دھونی بھانوشالی اور آشم گلاٹی مرکزی کردارمیں ہیں، سوربھ داس گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ۲۰؍ستمبر ۲۰۲۴ءکو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ بھانوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ اور کٹھ پوتلی کریشنز کے ذریعہ تیار کردہ، میوزیکل فیملی انٹرٹینر کو ونود بھانوشالی، لکشمن اٹیکر، کرشمہ شرما اور کملیش بھانوشالی نے ڈائریکٹ کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK