• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آشم گلاٹی اور دھونی بھانوشالی کی ’’کہاں شروع کہاں ختم‘‘ کا پوسٹر ریلیز

Updated: August 21, 2024, 7:21 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پاپ اسٹار دھونی بھانوشالی اس فلم سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کر رہی ہیں۔ اس فلم میں وہ آشم گلاٹی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

بھانوشالی اسٹوڈیو لمیٹڈ اور کٹھ پوتلی کریشنز نے آج اپنی آنے والی تفریحی فلم’’کہاں شروع کہاں ختم‘‘ کا موشن پوسٹر جاری کیا ہے۔اس فلم کے ذریعے پاپ اسٹار دھونی بھانوشالی موسیقی سے سلور اسکرین کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ دھونی بھانوشالی اس فلم سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کریں گی۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سوربھ داس گپتا نے انجام دیئے ہیں۔ ’’لکاچھپی‘‘ اور’’می می‘‘ جیسی کامیاب فلموں کے ہدایتکار لکشمن اتیکر اور رشی ویرمانی نے فلم کی اسکرپٹ لکھی ہے۔ 

 یہ فلم مزاح سے بھرپور ہے۔ فلم ’’چھاوا‘‘ کے ساتھ، اس فلم میں بھی لکشمن اتیکرکا کہانی سنانے کا جادوئی انداز ایک مرتبہ پھر نظر آئے گا۔ فلم کے پوسٹر میں آشم گلاٹی کے ساتھ دھونی بھانوشالی دلہن کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔

فلم کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

فلم کی کاسٹ میں دھونی بھانوشالی اور آشیم گلاٹی کے علاوہ سپریا پیلگونکر، راکیش بیدی، سونالی سچدیو، راجیش شرما، اکھلیندر مشرا، چترنجن ترپاٹھی، وکرم کوچر، ہمانشو کوہلی اور وکاس ورما کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ فلم ۲۰؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ بھانوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ اور کٹھ پوتلی کریشنز پروڈکشن کی اس میوزیکل فیملی انٹرٹینر فلم کو ونود بھانوشالی، لکشمن اتیکر ، کرشمہ شرما اور کملیش بھانوشالی نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK