• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم ’بے خودی‘ کے سیٹ پر کاجول کا ایک بچی جیسا خیال رکھا جاتا تھا

Updated: December 12, 2024, 10:53 AM IST | Mumbai

۱۹۹۲ء میں آئی فلم ’ بے خودی ‘ کاجول کی پہلی فلم تھی ۔ اس فلم میںکمل سدانا ہیروتھے۔سیٹ کے ماحول کے تعلق سے کاجول نے ایک بار کہا تھا کہ ہر کوئی میرا خیال رکھتا تھا۔

Kajol. Photo: INN
کاجول۔ تصویر: آئی این این

 ۱۹۹۲ء میں آئی فلم ’ بے خودی ‘ کاجول کی پہلی فلم تھی  ۔ اس فلم میںکمل سدانا ہیروتھے۔سیٹ کے ماحول کے تعلق سے کاجول نے ایک بار کہا تھا کہ ہر کوئی میرا خیال رکھتا تھا۔ کیمرہ مین سے لے کرراہل راویل انکل  ،مکی (کنٹریکٹر) ،گوتم (راجا دھیکشا)ا ور وجیندر گھاٹگےجنہوں نے میرے والد کا کردارادا کیا تھا ،سبھی نے فیصلہ کیا تھا کہ میرا خاص خیال رکھا جائے ۔ کاجول کے مطابق’’ میںاس وقت صرف ساڑھے۱۶؍ سال کی تھی۔

 

جب مجھے بلایاجاتا تھا تو کہا جاتا تھا کہ  بے بی کو بلاؤ شاٹ کیلئےاور جب میں آتی تھی تو سب کہتے تھے کہ بےبی تم بیٹھ جاؤ۔در اصل میری ماںنے ہی ان سب سے کہا تھا کہ میری بے بی کا خیال رکھنا  ۔ ‘‘واضح رہےکہ کا جول کی ماں تنوجا نے فلم میں بھی ان کی ماں کا کردارادا کیا ہے۔کاجول کاکہنا ہےکہ مجھ پر اتنی توجہ دی جاتی تھی کہ مجھےلگتا تھا کہ میرے لئے فلم کا سیٹ بورڈنگ اسکول سے بھی بدتر جگہ ہے۔لیکن میرا اسی طرح خیال رکھا جاتا تھااورمیری ابتدائی جتنی بھی فلمیںرہیں ان میںمجھےایسا ہی محسوس ہوا کہ سیٹ پر سبھی میری فیملی کے لوگ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK