• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کاجول، ابراہیم علی کے ساتھ نظر آئیں گی

Updated: August 05, 2024, 5:44 PM IST | Inquilab News Network

فلم’سرزمین‘ میں کاجول اور ابراہیم علی ایک ساتھ کرنے والے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری کایوز ایرانی کریں گے، جو کہ بومن ایرانی کے بیٹے ہیں۔

Kajol and Ibrahim Ali Khan. Photo: INN
کاجول اور ابراہیم علی خان۔تصویر : آئی این این

کاجول جلد ہی ’یہ دل لگی‘ کے اپنے ساتھی اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ ابراہیم جلد ہی بالی ووڈ میں  قدم رکھیں گے۔  کاجول، ۵؍ اگست کو ۵۰؍ سال کی ہوئی ہیں، نے ابراہیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسکرین پر دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔
فی الحال ’سرزمین‘ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے لیکن اسے ایک تھرلرفلم قرار دیا جارہا ہے۔ یہ فلم محبت اور رشتوں کے مختلف پہلوؤں کواجاگر کرتی ہے۔ فلم کو کرن جوہر کی حمایت حاصل ہے۔ 
کاجول نے اپنے کردار کے بارے میں بتائے بغیر کہاکہ ’’میں نے پرتھوی راج ( سُوکمارن ) کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنا کافی شاندار ہے اسی طرح ابراہیم علی خان کے ساتھ بھی اسکرین شیئر کرنا دلچسپ ہے۔ ان دونوں کو اسکرین پر دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ ‘‘
کاجول کی فلمیں
کاجول کی فلموں کی بات کریں تو ان کے پاس کئی فلمیں ہیں جن میں ڈراؤنی، ایکشن، ڈرامااور تھرلر شامل ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ اپنے کرئیر میں ڈراؤنی فلم ’ماں‘ میں نظرآئیں گی۔
’ماں‘ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’یہ ڈراؤنی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ  کو بھی اتنی ہی ڈراؤنی لگے گی۔ یہ ایک نفسیاتی ڈرامہ ہے جس میں تھرلر اور سسپنس دونوں شامل ہیں۔ واقعی اسے ایک ہی صنف میں نہیں رکھا جاسکتاہے۔‘‘
کاجول، چرن تیج اپالپتی کی ایکشن فلم ’’مہاراگنی : کوئین آف کوئینز‘‘ میں پربھودیوا کے ساتھ ۲۷؍ سال بعد نظر آئیں گی، جن کے ساتھ انہوں نے آخری بار راجیو مینن کی فلم ’منسارا کاناویو‘میں کام کیا تھا۔
کاجول نے اسے ایک ’’آؤٹ اینڈآؤ ٹ کمرشیل فلم ‘‘کہا ہے جس میں مضبوط کردار ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں۔ وہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’’دو پتی‘‘ میں پولیس کے کردار میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK