• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی کے دوسرے حصے میں بہت کچھ کرناہے: کمل ہاسن

Updated: July 01, 2024, 11:49 AM IST | Agency | Mumbai

جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار کمل ہاسن کا کہنا ہے کہ انہیں کالکی۲۸۹۸؍ اے ڈی کے دوسرے حصے میں بہت کچھ کرنا ہے۔

Kamal Haasan.Photo: INN
کمل ہاسن۔ تصویر : آئی این این

جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار کمل ہاسن کا کہنا ہے کہ انہیں کالکی۲۸۹۸؍ اے ڈی کے دوسرے حصے میں بہت کچھ کرنا ہے۔ اس فلم کمل ہاسن نے سپریم یاسکن کا کردار ادا کیا ہے لیکن کمل ہاسن کو فلم میں کم اسکرین ٹائم ملا۔ کمل ہاسن نے بتایا، ’’ میں نے `کالکی ۲۸۹۸`؍ میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا ہے۔ جو صرف چند منٹ کیلئے نظر آتا ہے۔ فلم میں میرا حقیقی حصہ ابھی شروع ہوا ہے۔ دوسرے حصے میں مجھے اور بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ اب کلائمکس دیکھنے کے بعد میں سمجھ گیا ہوں کہ ناگ اشون کیا دکھانا چاہتے تھے۔ ‘‘ ان کامزیدکہناتھا، ’’ فلم میں کام کرکے مجھے ایسا لگا کہ ہندی سنیما گلوبل تفریح ​​کی طرف بڑھ رہا ہے۔ `کالکی۲۸۹۸؍ اےڈی ان ہی فلموں میں سے ایک ہے۔ ناگ اشون نے کسی مذہبی تعصب کےبغیر افسانوں کے معاملے کو خوبصورتی سے دکھایا ہے۔ دنیا میں صرف جاپان، چین اور یونانی تہذیبیں کہانی سنانے کے ہندوستانی وراثت کے قریب آ سکتی ہیں۔ ناگ اشون نے وہیں سے کہانیوں کا انتخاب کیا۔ سب کو ساتھ لے کر اور بہت صبر کے ساتھ اسے منزل تک پہنچایا ہے۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK