• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی‘‘ ایڈوانس بکنگ: ہندوستان میں دو لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت

Updated: June 24, 2024, 5:39 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی سائنس فکشن ایکشن فلم کالکی جس میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں ۲۷؍ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Kalki 2898 AD. Photo: INN
کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی۔ تصویر : آئی این این

انڈسٹری ڈیٹا ٹریکنگ پورٹل ’ساکنلک ‘کے مطابق، پربھاس کی ’’کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی‘‘ کے ایڈوانس بکنگ کے پہلے ۲۴؍ گھنٹوں میں ملک بھر میں دو لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ اس سے فلم نے پیر کی صبح ۱۰؍بج کر ۳۰ ؍منٹ تک ۶؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کمالی ہے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری والی اس فلم کی ایڈوانس بکنگ اتوار کو شروع ہوئی۔ امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس اور دپیکا پڈوکون فلم میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ڈسٹوپین سائنس فکشن ایکشن فلم ۲۷؍ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ناگ اشون کے سائنس فکشن کی پری سیل کرناٹک، تلنگانہ اور تمل ناڈو میں اتوار کو شام ۶؍ بجے شروع ہوئی۔ شمالی ہند کی ریاستوں میں پیر کو صبح۱۰؍بج کر۳۰ ؍منٹ پر ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی۔ فلم کے آفیشل ہینڈل نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا ہے کہ ’’مستقبل کے سامنے آنے کا مشاہدہ کریں۔ کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی کی بکنگ پورے شمالی ہندوستان (ہندی) میں جاری ہے۔ ‘‘


ساکنلک کے مطابق، ۲۴؍جون کی صبح ۱۱؍بجے تک، کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی نے تمام زبانوں میں ۱ء۲؍ لاکھ ٹکٹ فروخت کئے جس کی مجموعی آمدنی ۲۵ء۶کروڑ روپے ہے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم بین الاقوامی سطح پر بھی دھوم مچا رہی ہے۔ اس کی ریلیز میں صرف تین دن باقی ہیں، کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی پہلے ہی ۱؍لاکھ ۱۳؍ہزار سے زیادہ ٹکٹ فروخت کر چکی ہے اور شمالی امریکہ کے علاقے میں فروخت میں ۳؍ملین امریکی ڈالر کما چکی ہے۔
شمالی امریکہ میں فلم کے ڈسٹری بیوٹر پرتھیانگیرا سینماز نے ایکس  پر اعلان کیا کہ’’ریکارڈز ریکارڈز ریکارڈز، کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی  شمالی امریکہ ٹوٹل سیل ۳؍ ملین ڈالر ، مارک ۱۱۳ ؍کے،ٹکٹس فروخت ہوئے جب کہ ریلیز میں مزید ۳؍دن باقی ہیں۔‘‘


سال ۲۸۹۸ عیسوی میں ترتیب دی گئی، فلم میں کاسی کو آخری زندہ بچ جانے والے شہر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو اب ایک صحرائی بنجر زمین پر حاکم اعلیٰ یاسکین کے ماتحت ایک مطلق العنان اشرافیہ کی حکومت ہے، جسے دیوتا بادشاہ کے طور پر تعظیم دیا جاتا ہے۔ ان کا گڑھ کمپلیکس ہے، ایک زبردست الٹا اہرام والا میگا اسٹرکچر۔ کہانی کا مرکز ایک پراسرار شخصیت اور ہندو دیوتا وشنو کے دسویں اور آخری اوتار کالکی کی آمد ہے۔ سنتوش نارائنن فلم کے میوزک کمپوزر کے طور پر کام کیا ہیں، جب کہ جورڈجے سٹوجلجکووچ سنیماٹوگرافی کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK