• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کالکی کوچلن نے ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کے سیکویل کے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا

Updated: November 30, 2024, 8:22 PM IST | Mumbai

۲۰۱۳ء کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ میں رنبیر کپور، دپیکا پڈوکون اور آدتیہ رائے کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی کالکی کوچلن نے کہا کہ اس فلم کے سیکویل کے متعلق کوئی علم نہیں ہے اور میرے خیال میں اس کا سیکویل بننا بھی نہیں چاہئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۱۳ء میں ریلیز ہونے والی ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ میں رنبیر کپور، دپیکا پڈوکون، کالکی کوچلن اور آدتیہ رائے کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔یہ فلم مداحوں میں آج بھی مقبول ہے جس کے ہدایتکار ایان مکھرجی تھے اور پروڈیوسر کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن تھی۔ حال ہی میں کالکی نے ’’آفٹر آورز ود آل اباؤٹ ایو‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’’فی الحال اس سیکویل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس فلم کے جادو کو واپس لے کر آنا مشکل ہوگا کیونکہ بہت سے سیکویل نے مداحوں کو مایوس کیا ہے۔ ‘‘

تاہم، کئی پرستار ’’یہ جوانی ہے دیوانی ۲‘‘ کے باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ کالکی نے کہا کہ ’’میں نے ایسی کوئی افواہ نہیں سنی ہے۔ آپ اس کا سیکویل نہیں بنا سکتے۔ اس کے بجائے کوئی اور فلم بنا لیجئے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: بہن بمقابلہ بھائی: سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کی فلمیں ٹکرا سکتی ہیں

واضح رہے کہ پچھلے سال، اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو چیٹ کے دوران، رنبیر نے ’’یہ جوانی ہے دیوانی ۲‘‘ کے امکان کے متعلق اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کا ایک اچھا سیکویل بن سکتا ہے۔ ایان کے پاس ایک دلچسپ کہانی تھی لیکن پھر اس نے ’’برہماستر‘‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ مدت کے بعد وہ سیکویل بنالے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK