• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کمل ہاسن اور منی رتنم۳۵؍ سال بعد ایک ساتھ کام کریں گے

Updated: November 09, 2023, 10:31 AM IST | Agency | Mumbai

کمل ہاسن ،منی رتنم کی فلم ’ٹھگ لائف ‘میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ موسیقی اےآر رحمان کی ہے۔

Kamal Haasan and Mani Ratnam together. Photo: PTI
کمل ہاسن اور منی رتنم ایک ساتھ ۔ تصویر:پی ٹی آئی

جنوبی ہند کے فلموں کے سپر اسٹار کمل ہاسن فلم ساز منی رتنم کی فلم’ ٹھگ لائف‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ کمل ہاسن اور منی رتنم ۳۵؍ سال بعد ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم کا ٹائٹل’ٹھگ لائف‘ ہے۔ میکرز نے اس کے اعلان کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کمل ہاسن  ایک ٹھگ کے روپ میں زبردست ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس فلم میں کمل ہاسن کے علاوہ تریشا کرشنن، دلکر سلمان اور جیام روی جیسے اداکار نظر آئیں گے۔ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔ اس ویڈیو میں کمل حسن کہتے ہیں ،’’’ایسا لگتا ہے جیسے انہوں نے میری پیدائش کے وقت ہی میری پیشانی پر لکھا تھا کہ شکتی ویل نائکر ایک مجرم، ایک غنڈہ ہے۔‘‘ کمل ہاسن نے منی رتنم کے ساتھ یہ فلم  پروڈیوس بھی کی ہے۔ موسیقی اے آر رحمان  کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK