Inquilab Logo Happiest Places to Work

کمل ہاسن نے منی رتنم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا

Updated: April 21, 2025, 12:09 PM IST | Agency | Chennai

جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹارکمل ہاسن نے فلمساز منی رتنم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Kamal Haasan. Photo: INN
کمل ہاسن۔ تصویر: آئی این این

جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹارکمل ہاسن نے فلمساز منی رتنم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کمل ہاسن نے ۱۹۸۷ء میں ریلیز ہونے والی منی رتنم کی فلم نیاکن میں کام کیا تھا۔ ۳۷؍ سال بعد یہ جوڑی فلم ’ٹھگ لائف‘میں ایک ساتھ کام کر رہی ہے۔ کمل ہاسن نے منی رتنم کے ساتھ مل کر’ٹھگ لائف‘ کی کہانی لکھی ہے۔ 
 جمعہ کو فلم ٹھگ لائف کا پہلا گانا’جنگوچا‘ ریلیزہوا۔ اس دوران کمل ہاسن نے منی رتنم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا کہ منی صاحب اور میرے درمیان کچھ نہیں بدلا۔ جب ہم ملے تو ہم نے صرف ایلڈمز روڈ پر اپنی موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے کی بات کی۔ ہم ان پر بیٹھ کر ان باتوں پر بات کرتے تھے۔ ہم ایک بہتر اسکرپٹ کی تلاش میں تھے اور ہمیں ایک ساتھ کام کرنے میں اتنا وقت لگا۔ ہم نے جس کےبارے میں بات کی تھی اس کا صرف ۲۵؍ فیصدہی کیا ہے۔ کمل ہاسن نے کہا، جب میں منی رتنم کےساتھ کام کرتا ہوں تو مجھے اپنے گرو اور مشہور ہدایت کارسے تحریک ملتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فلم ٹھگ لائف کو راج کمل فلمزانٹرنیشنل، مدراس ٹاکیز اور ریڈ جائنٹ موویز نےمشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی موسیقی لیجنڈ موسیقار اے آر رحمان نے دی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK