• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنگنا رناوت نے فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا

Updated: June 25, 2024, 2:39 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کنگنا رناوت نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔ فلم میں کنگنا سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔

Kangana Ranaut in Emergency. Photo: INN
کنگنا رناوت فلم ایمرجنسی میں۔ تصویر : آئی این این

اداکارہ سے سیاستداں بننے والی کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ منگل کو انسٹاگرام پر کنگنا نے فلم کا نیا پوسٹر بھی شیئر کیا۔ پوسٹر میں کنگنا کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر میں وہ کیمرے سے دور نظر آرہی ہیں۔ فلم رواں سال ۶؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے کیپشن لکھا کہ ’’آزار ہندوستان کے سیاہ ترین باب کے ۵۰؍ ویں سال کا آغاز، ۶؍ ستمبر ۲۰۲۴ کو سنیما گھروں میں، کنگنا رناوت کی ایمرجنسی کا اعلان۔ ہندوستان کی جمہوریت کی تاریخ کے سب سے متنازع واقعہ کی دھماکہ خیز کہانی، ایمرجنسی دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ۶؍ ستمبر کو۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

ایمرجنسی کی متعدد تاخیر
پچھلے مہینے لوک سبھا انتخابات کے دوران ریلیز کی تاریخ ملتوی کر دی گئی تھی۔ کنگنا ایمرجنسی کی مرکزی اداکار، مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ سیاسی ڈرامے پر مبنی فلم منیکرنیکا فلمز پروڈکشن نے پرڈیوس کیا  ہے۔ فلم متعدد بار تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔ اس فلم کو پہلے ۲۴؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔

ایمرجنسی کے بارے میں
ایمرجنسی کو ہندوستان کی سیاسی تاریخ میں ایک واٹرشیڈ لمحے کی کہانی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس فلم میں انوپم کھیر، مہیما چودھری، ملند سومن، شریاس تلپڑے، وشاک نائر اور آنجہانی ستیش کوشک بھی ہیں۔ زی اسٹوڈیو کے  تعاون سے، ایمرجنسی کو رینو پٹی اور کنگنا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اسکرین پلے اور مکالمے رتیش شاہ کے ہیں اور موسیقی سنچیت بلہارا نے ترتیب دی ہے۔
اس سے قبل کنگنا نے فلم کے بارے میں اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایمرجنسی ہماری تاریخ کے سب سے اہم اور تاریک ترین ابواب میں سے ایک ہے جسے نوجوان ہندوستان کو جاننے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک اہم کہانی ہے اور میں مرحوم ستیش جی، انوپم جی، شریاس، مہیما، اور ملند  جیسے سپر ٹیلنٹڈ اداکاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ اس تخلیقی سفر کو ایک ساتھ شروع کرنے کے لئے میں ہندوستان کی تاریخ سے اس غیر معمولی ایپیسوڈ کو بڑے پردے پر لانے کے لئے پرجوش ہوں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK