کنگنا رناوت ان دنوں اپنی فلم ’ایمرجنسی‘کے سبب خبروںمیںہیں۔اسی دوران کنگنا نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو اپنا اچھا دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سلمان کے ساتھ کام کرنے کے کئی بار مواقع ملے لیکن اب تک ایسا نہیں ہو سکا۔
EPAPER
Updated: January 14, 2025, 12:20 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
کنگنا رناوت ان دنوں اپنی فلم ’ایمرجنسی‘کے سبب خبروںمیںہیں۔اسی دوران کنگنا نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو اپنا اچھا دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سلمان کے ساتھ کام کرنے کے کئی بار مواقع ملے لیکن اب تک ایسا نہیں ہو سکا۔
کنگنا رناوت ان دنوں اپنی فلم ’ایمرجنسی‘کے سبب خبروںمیںہیں۔اسی دوران کنگنا نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو اپنا اچھا دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سلمان کے ساتھ کام کرنے کے کئی بار مواقع ملے لیکن اب تک ایسا نہیں ہو سکا۔ پھر بھی، کنگنا نے امید ظاہر کی کہ انہیں مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ضرور ملے گا۔ایک انٹرویو میںکنگنا رناوت نےسلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ کنگنا نے کہا، `سلمان میرے اچھے دوست ہیں۔ ہمیں بہت سےمواقع ملے ہیں جب ہم ایک ساتھ کام کر سکتے تھے لیکن کسی نہ کسی وجہ سے ہم اب تک ساتھ کام نہیں کر سکے۔ لیکن مجھے امیدہے کہ جلد ہی ہم دونوں ایک ساتھ ضرور کام کریں گے۔اس کے علاوہ سدھارتھ کنن کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں کنگنا نےکہا تھا کہ `سلمان نے مجھے بجرنگی بھائی جان میں کردار کی پیشکش کی تھی۔ میں نے حیران ہو کر پوچھا، یہ کیسا کردار ہے؟ پھر فلم سلطان کے زمانے میں بھی اس نے مجھ سے رابطہ کیا۔ میں نے اسے بھی نہیں لیا۔ ایسے میں اس نے مجھ سے پوچھا کہ اب میں تمہیں اور کیا پیش کروں؟اگر کنگنا کی مانیں تو سلمان کی پیشکش کو ٹھکرانے کے باوجود سلمان ہمیشہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتےہیں اور ان سے بات کرتے رہتے ہیں۔