کنگنا رناؤت نے کہا کہ سنجے لیلابھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ کی پیشکش مجھے کی گئی تھی لیکن میںنے پیشکش ٹھکرادی تھی کیونکہ مجھے فلم کی اسکرپٹ فراہم نہیں کی گئی تھی۔ دپیکا پڈوکون کے تعلق سے کہا کہ ’’وہ پوری فلم میں صرف تیار ہونے میں مصروف ہیں۔‘‘
EPAPER
Updated: January 17, 2025, 5:51 PM IST | Mumbai
کنگنا رناؤت نے کہا کہ سنجے لیلابھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ کی پیشکش مجھے کی گئی تھی لیکن میںنے پیشکش ٹھکرادی تھی کیونکہ مجھے فلم کی اسکرپٹ فراہم نہیں کی گئی تھی۔ دپیکا پڈوکون کے تعلق سے کہا کہ ’’وہ پوری فلم میں صرف تیار ہونے میں مصروف ہیں۔‘‘
کنگنارناؤت نے ۲۰۱۸ء کی فلم ’’پدماوت‘‘ میں دپیکا پڈوکون کی اداکاری پر رائے پیش کی ہے۔کنگنا رناؤت،جو حال ہی میں اپنی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں،نے کہا کہ ’’پدماوت‘‘ میں مجھے اس کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے یہ پیشکش ٹھکرادی تھی۔ مجھے یہ کردار ’’غیرمتعلقہ‘‘ لگا تھا جو پوری فلم میں صرف تیار ہونے میں مصروف ہے۔ انہوں نے اجیت بھارتی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہاکہ ’’دپیکا پڈوکون پوری فلم میں صرف تیار ہورہی ہیں۔ مجھے ’’پدماوت‘‘ بھی آفر ہوئی تھی تو میں نےان (پدماوت کے ہدایتکار سنجےلیلا بھنسالی) سے پوچھا کہ سرآپ کی جواسکرپٹ ہے وہ مجھے مل جائے گی تو اچھا ہے۔انہوں نے کہا’’میں کبھی اسکرپٹ نہیں دیتا۔‘‘ تو میں نے کیا ’’سر ہیروئن کا رول کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ ’’ہیروئن کا رول صرف اتنا ہے کہ ہیرو اسے آئینے میں دیکھتا ہے اور وہ تیار ہورہی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی فلم بھوت بنگلہ کی شوٹنگ ’’بھول بھلیاں‘‘ کی جگہ پر کی جائے گی: رپورٹس
دپیکا پڈوکون فلم میں صرف تیار ہورہی ہیں: کنگنا رناؤت
کنگنا رناؤت نے کہا کہ ’’جب میں نے ’’پدماوت‘‘ دیکھی تو مجھے لگا کہ دپیکا پڈوکون صرف تیار ہونے تک محدود ہے۔ جب میں نے فلم دیکھی وہ ساری فلم میں تیار ہورہی ہیں۔ انہوں نے درست کہاتھا کہ ’’فلم میں ہیروئن کا کردار صرف تیار ہونے تک محدود ہے لیکن میں یہاں کسی کانام نہ لیتے ہوئے آپ سے صرف یہ پوچھا چاہتی ہوں کہ میں کس ہدایتکار کے ساتھ کام کروں۔‘‘یاد رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ میں رنویر سنگھ،دپیکا پڈوکون، ادیتی راؤ حیدری اور شاہد کپورنے اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ یہ فلم اسی نام سے موجود ملک محمد جیسی کی نظم پر بنائی گئی ہے۔ اس درمیان کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ ریلیز ہوچکی ہے۔انہوں نے اس فلم میں اندراگاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔