• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کپل شرما نے سنیل گروور کی تعریف کی، ارچنا کو اپنا ’لکی چارم‘ بتایا

Updated: March 29, 2024, 4:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

حال ہی میں کپل شرما نے یہ کہہ کر سنیل گروور کی تعریف کی ہے کہ پورا شو ایک طرف ہے اوران(سنیل)کی فین فالوونگ ایک طرف۔ اس دوران کپل نے ارچنا پورن سنگھ کو اپنا لکی چارم بتایاہے۔

Kapil Sharma. Photo: INN
کپل شرما۔ تصویر : آئی این این

حال ہی میں کپل شرما نے یہ کہہ کر سنیل گروور کی تعریف کی ہے کہ پورا شو ایک طرف ہے اوران(سنیل)کی فین فالوونگ ایک طرف۔ اس دوران کپل نے ارچنا پورن سنگھ کو اپنا لکی چارم بتایاہے۔ واضح رہے کہ کپل جلد ہی ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘سےواپسی کرنے والے ہیں۔ یہ شو نیٹ فلکس پرنشرکیا جائے گا۔ اس شو کی خاص بات یہ ہےکہ سنیل گروور۷؍سال بعد اس میں واپسی کر رہےہیں۔ ان کے اور کپل کے درمیان تمام اختلافات دور ہو گئے ہیں۔ کپل نے شو کےپروموشنل ایونٹ میں کہا، `وہ(ارچنا سنگھ) ہماری لکی چارم ہیں۔ ہم نے ۲۰۱۳ءمیں شو شروع کیا۔ اس سے پہلے میں نے ارچنا جی کے ساتھ کامیڈی سرکس میں کام کیا تھا۔ ان کی خاصیت یہ ہے کہ وہ کامیڈی کو ہر طرح سے سمجھتی ہیں، یہ ان کا فن ہے۔ جب وہ ہمارے سامنےبیٹھتی ہےہم بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سنیل گروور۷؍سال بعد اس شو میں واپسی کررہےہیں۔ ۲۰۱۷ءمیں کپل اور ان کے درمیان کافی جھگڑا ہواجس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔ کپل نے اس شو کے پروموشنل ایونٹ میں سنیل کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شو۱۱؍سال سے چل رہا ہے۔ میں اس شو کو اتنی محبت دینے کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس بار ہم زیادہ جوش و خروش کے ساتھ آرہے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK