مشہور کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 08, 2024, 11:56 AM IST | Agency | New Delhi
مشہور کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
مشہور کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر کپل شرما نے اپنے شو’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سے لے کر ڈپریشن جیسے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایوارڈز شومیں کپل شرما سے سوال و جواب کیےگئے، جس میں انہوں نے کئی اہم باتیں کہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، لیکن آپ ہمیشہ فاتح بن کر کھڑے ہوئے۔ آج کل کے نوجوان معمولی بات پر ڈپریشن میں چلے جاتےہیں اور کاؤنسلر کی ضرورت پڑتی ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟ اس سوال کے جواب میں کپل شرما نے کہا، ’’میری زندگی کا اصول ہے کہ کام کرتے جائیے، کام کرتے جائیے، باقی سب اس کا بائی پروڈکٹ ہے، آتاجاتا رہے گا۔ ہم نے بچپن میں ڈپریشن یا ذہنی صحت کےبارے میں نہیں سنا تھا۔ اگر اسکول جانے کادل نہ ہوتا تو والد صاحب دو تھپڑ مار کر اسکول بھیج دیتے تھے۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’سوشل میڈیا پر کم وقت گزاریں، اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ ہر صبح اٹھیں، ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے، اور اوپر والے کا شکر ادا کریں۔ ‘‘این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈزمیں کپل شرما سے گانے کی فرمائش کی گئی، جس کے بعد انہوں نے وہ پنجابی گانا بھی گایا جو وہ اپنی بیوی کے لیے گاتے ہیں۔