• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’کرن ارجن‘‘ کی ری ریلیز، پہلے دن ۲۵؍ لاکھ روپے کا کاروبار

Updated: November 23, 2024, 6:43 PM IST | Mumbai

۲۲؍ نومبر کو ری ریلیز ہونے والی ۱۹۹۵ء کی فلم ’’کرن ارجن‘‘ نے پہلے دن ۲۵؍ لاکھ کا کاروبار کیا اور اس سال ری ریلیز ہونے والی فلموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان، سلمان خان، کاجول اور ممتا کلکرنی کی اداکاری سے سجی فلم ’’کرن ارجن‘‘ ۱۹۹۵ء میں ریلیز ہوئی تھی جسے ۲۲؍ نومبر کو سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور اس فلم نے پہلے دن ۲۵؍ لاکھ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس طرح اس سال ری ریلیز ہونے والی فلموں کی فہرست میں یہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پہلے نمبر پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے کاروبار کے ساتھ ’’تمباڑ‘‘ اور دوسرے نمبر پر ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ ہے جس نے ۳۰؍ لاکھ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بنگالی شاعر ارون چکرورتی کا ۸۰؍ سال کی عمر میں انتقال

۲۰۲۴ء میں درجنوں فلمیں ری ریلیز ہوئی ہیں جن میں سے بعض ایسی ہیں جو اپنی اوریجنل ریلیز کے وقت بری طرح فلاپ ہوگئی تھیں مگر ری ریلیز میں شاندار کاروبار کیا۔ اس سال دوبارہ ریلیز ہونے والی کامیاب فلمیں ہیں: ’’ویر زارا‘‘، ’’رہنا ہے تیرے دل میں‘‘، ’’کل ہو نا ہو‘‘، اور ’’راک اسٹار۔‘‘

۲۰۲۴ء کی ری ریلیز میں پہلے دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلمیں
(۱) تمباڑ: ۵۰ء۱؍ کروڑ روپے
(۲) لیلیٰ مجنوں: ۳۰؍ لاکھ روپے
(۳) کرن ارجن: ۲۵؍ لاکھ روپے
(۴) ویر زارا: ۲۰؍ لاکھ روپے
(۵) رہنا ہے تیرے دل میں: ۲۰؍ لاکھ روپے
(۶) کل ہو نا ہو: ۱۲؍ لاکھ روپے
(۷) راک اسٹار: ۷؍ لاکھ روپے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK