اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کرن نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ایسی کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی تھیں۔
EPAPER
Updated: October 01, 2024, 7:11 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کرن نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ایسی کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی تھیں۔
جلد ہی ’سویگی‘ کا آئی پی او جاری ہونے والا ہے جس میں بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیت نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور کویک کامرس کے پلیٹ فارم کیلئے اہم مالی وعدے کئے ہیں۔ان فلمی شخصیات میں امیتابھ بچن، مادھوری دکشت نینےاور آشش چودھری کا نام بھی شامل ہے۔
ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دھر ما پروڈکشن کے سربراہ کرن جوہر اس پری آئی پی او انویسٹمنٹ راؤنڈمیں شرکت کی۔ تاہم انہوں نے اس خبر کو رد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے ایسی کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔
منگل کو دھرماپروڈکشن کے ترجمان نے کہا کہ ’’میڈیا کے کچھ حصے جھوٹی خبریں دے رہے ہیں کہ کرن جوہر نے آن لائن فوڈ سروس سویگی میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ یہ رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں۔ جوہر نے سویگی میں سرمایہ کاری نہیں کی۔‘‘
سویگی ، ایک بڑی فوڈ اینڈ گروسری ڈلیوری کمپنی ہے جو کافی انتظار کے بعد اپنی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کیلئے تیار ہے ۔ تازہ آئی پی او میں ۳۷۵۰ ؍ کروڑ روپے کے ایکویٹی حصص کا تازہ شمارہ شامل ہے۔ کمپنی نے فائلنگ میں۱۰؍ہزار کروڑ روپے کے آئی پی او کااعلان کیا ہے اور سیبی کی جانب سے اسے منظوری مل گئی ہے۔
کرن جوہر کو آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں ان کی ۲۵؍ سالہ سنیما کی خدمات کیلئےاعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں وکی کوشل اور شاہ رخ خان نے دیا تھا۔