• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرن جوہر سونی ٹی وی کے شو’آپ کا اپنا ذاکر‘ میں شرکت کریں گے

Updated: August 10, 2024, 10:53 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر، سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر ۱۰؍ اگست سے شروع ہونے والے شو’آپ کا اپنا ذاکر‘ میں شرکت کریں گے۔

Zakir Khan can be seen with Karan Johar. Photo: INN
ذاکر خان کو کرن جوہر کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر، سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر ۱۰؍ اگست سے شروع ہونے والے شو’آپ کا اپنا ذاکر‘ میں شرکت کریں گے۔ سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر۱۰؍اگست کو شو ’آپ کا اپنا ذاکر‘کا پریمیئر ہونے جا رہا ہے۔ اس شو میں ذاکر خان زندگی کے مختلف حالات پر اپنا منفرد نقطہ نظرپیش کریں گے۔ وہ اپنے مزاحیہ پینل کے ساتھ روزمرہ کے تجربات کو ہنسی مزاق والے منظر ناموں میں بدل دیں گے۔ ذاکر کے ہنسی کی ٹولی میں شویتاتیواری، رتوک دھنجانی اور پریش گناترا بھی شامل ہوں گے۔ حال ہی میں آپ کا اپنا ذاکر کا ایک پروموریلیز ہوا ہے، جس میں کرن جوہر نظر آ رہے ہیں۔ کرن جوہر اس شو میں پہلے مہمان کے طور پر نظر آئیں گے اور ذاکر خان کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ ’آپ کا اپنا ذاکر‘ کا پریمیئر۱۰؍ اگست کو ہوگا۔ یہ شو ہرسنیچراوراتوار کو رات ساڑھے ۹؍بجے سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوگا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK