Inquilab Logo

کرن جوہر کی فلم’جگ جگ جیو‘ پر کہانی کی چوری کا الزام

Updated: June 22, 2022, 12:26 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں کئی بار ایسا ہوا ہے کہ کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے فلمیں تنازعات کی زد میں آئیں۔

Karan Johar.Picture:INN
کرن جوہر ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ میں کئی بار ایسا ہوا ہے کہ کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے فلمیں تنازعات کی زد میں آئیں۔ اب کرن جوہر کی فلم ’جگ جگ جیو‘بھی ریلیز سے قبل تنازعات میں گھرگئی ہے۔پاکستانی گلوکار پہلے ہی اس فلم کے گانے’نچ پنجابن‘پرسرقہ کا الزام لگا چکے ہیں۔ اب ایک اور الزام کی وجہ سےفلم کو ریلیز سےقبل ہی  دکھانا پڑے گا۔
وشال سنگھ نے اس کہانی کا دعویٰ کیا ہے
 کرن جوہر،وائی کام ۱۸؍اور دھرما پروڈکشن کے بینرتلے بننے والی فلم ’جگ جگ جیو‘پر رانچی سے تعلق رکھنے والے مصنف وشال سنگھ نےمقدمہ دائر کیا ہے۔ وشال نےدعویٰ کیا ہے کہ اس نےفلم کی اصل کہانی ’پُننی رانی‘ لکھی ہے اور اسے ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیاگیاہے۔وشال نہ صرف فلم میں کریڈٹ دیئے بغیر اسے ریلیز کئے جانے کے خلاف ہیں بلکہ وہ میکرز سے ۱ء۵؍کروڑ کا ہرجانہ بھی چاہتے ہیں۔
فلم دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا
 وشال کے اس کیس کے بعد عدالت کے جج ایم سی جھا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلم دیکھنے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ فلم نے کسی اصول کی خلاف ورزی کی ہےیا نہیں۔ یعنی ریلیز سے قبل نہ صرف فلم دکھائی جائے گی بلکہ اس کی کہانی بھی طے کی جائے گی۔
پہلے پاکستانی گلوکار نے گانا چوری کرنے کا دعویٰ کیا تھا
 واضح رہےکہ اس سے قبل پاکستانی گلوکار ابرار الحق نےکرن جوہر پر اپنی فلم میںان کا گانا چوری کرنےکاالزام لگایا تھا۔ ابرار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنا گانا کرن جوہر کو نہیں بیچا لیکن پھر بھی انہوں نے اسے’جگ جگ جیو‘میں استعمال کیا۔ ابرار کا دعویٰ ہے کہ فلم کاگانا ’نچ پنجابن‘ اصل میں ان کا ہے اور کرن نے اسے بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK