• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرینہ کپور کی ’’دی بکنگھم مرڈرس‘‘ نیٹ فلکس پر ۸؍ نومبر کو ریلیز ہوگی

Updated: November 07, 2024, 4:32 PM IST | Mumbai

کرینہ کپور کی اداکاری سے مزین فلم ’’دی بکنگھم مرڈرس‘‘ ۸؍ نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۱۳؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو باکس آفس پر ریلیز ہوئی تھی۔

Kareena Kapoor`s performance in The Buckingham Murders was praised. Photo: INN
دی بکنگھم مرڈرس میں کرینہ کپور کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔ تصویر: آئی این این

کرینہ کپور کی فلم ’’بکنگھم مرڈرس‘‘ کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔ خیال رہے کہ اس مسٹری تھریلر فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ہنسل مہتانے انجام دیئے تھے۔ کرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ یہ فلم ’’۸؍ نومبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

انہوں نے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’۸؍ نومبر کو ’’دی بکنگھم مرڈرس نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔‘‘ خیال رہے کہ یہ فلم ۱۳؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں کرینہ کپور خان، رنویر برار، کیتھ ایلن، ایش ٹنڈن اور دیگر نے اداکاری کےفرائض انجام دیئے تھے۔

اب شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی، ممبئی پولیس تفتیش میں مصروف

اس فلم کو ہنسل مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی اسکرپٹ عاصم ارورہ ، کاشیاپ کپور، راگھو راج ککر نے لکھی ہے۔ دی بکنگھم مرڈرس کو مہانا فلمز اور ٹی بی ایم فلمزنے پروڈیوس کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ پروڈکشن ہاؤس شوبھا کپور اور ایکتا کپور کے زیر نگرانی ہے۔ تاہم، کرینہ کپور خان بھی اس فلم کی پروڈیوسر ہے۔ انہوں نے اس فلم کے ذریعے بطور پروڈیوسر اپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK