• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرینہ کپور کیٹ ونسلیٹ کے جاسوس کے کردار سے متاثر

Updated: February 01, 2023, 12:45 PM IST | MUMBAI

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے ایک مشہور کردار سے متاثر ہوکر فلمساز ہنسل مہتا کی نئی آنے والی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیاہے

Photo: INN
تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے ایک مشہور کردار سے متاثر ہوکر فلمساز ہنسل مہتا کی نئی آنے والی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم جس کا نام ممکنہ طور پر ’بکنگھم مرڈرس‘ ہو گا، اس فلم میں کام کرنے کیلئےوہ کیٹ ونسلیٹ کی مشہور سیریز ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘میں ادا کئے گئے جاسوس کے کردار سے متاثر ہوئیں۔ اُنہوں نے مشہور جریدے ورائٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں ہنسل مہتا کے نئے آنے والے پروجیکٹ میں ایک ماں اور جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہوں گی جسے بکنگھم شائر کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ہونے والے ایک قتل کیس کی تفتیش کرنی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ مجھے سیریز ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘ بہت پسند ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK