• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرینہ کپور کی ’دی بکنگھم مرڈرس‘ کا پوسٹر ریلیز

Updated: October 17, 2023, 5:48 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

حال ہی میں ریلیز ہوئی کرینہ کپور کی مسٹری تھریلر فلم ’جان جاں‘ میں مداحوں نے ان کے کردار کو کافی پسند کیا۔ کرینہ ایک بار پھر اپنے مداحوں کواپنی آنے والی فلم’دی بکنگھم مرڈرس‘ کے ساتھ حیران کرنے کیلئے تیارہیں۔  

The Buckingham Murders. Photo: INN
دی بکنگھم مرڈرس‘۔ تصویر:آئی این این

حال ہی میں ریلیز ہوئی کرینہ کپور کی مسٹری تھریلر فلم ’جان جاں‘ میں مداحوں نے ان کے کردار کو کافی پسند کیا۔ کرینہ ایک بار پھر اپنے مداحوں کواپنی آنے والی فلم’دی بکنگھم مرڈرس‘ کے ساتھ حیران کرنے کیلئے تیارہیں۔  
ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کاپریمیئر بی ایف آئی لندن فلم فیسٹول میں ہواتھا جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ آج فلم کا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جس میں کرینہ کو پولیس گرفتار کرکے لے کر جارہی ہے اور وہ اپنے آپ کو ان سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پوسٹر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اس فلم میں ان کے جاسوس اور ماں کے کردار کو اسکرین پر دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔ 
ایکتا کپور جو اس فلم کی کو پرڈیوسرس ہیں، نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جلد ہی اعلان ہوگا۔ نیک خواہشات بڑے فخر کے ساتھ پہلا پوسٹر شیئر کر رہی ہوں۔  جہاں غم اور امید کی لکیریں دھندلی ہوں وہاں کامیابی ہوتی ہے!‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by EktaaRkapoor (@ektarkapoor)


اتوار کو کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ہنسل مہتا کی اس فلم کے جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’جسمیت بھرما ‘جسمیت وہ کردار ہے جس کیلئے وہ پچھلے ۲۳ ؍برسوں سے انتظار کررہی تھیں، میں جاسوسی سیریز کی بہت بڑی مداحوں میں سے ہوں میں نے متعدد جاسوسی سیریزاور فلمیں دیکھی ہیں۔ کرم چندہوں، پرایم سپکیٹ میں ہیلن میرین ہوں، اگاتھا کرسٹی میں پرکیول پیروٹ ہوں یا میٹر آف ایسٹ ٹاؤن کی کیٹ ونسیلٹ۔ میں بھی جاسوس بننے کیلئے بے تاب ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہنسل مہتا اور ایکتا کپور نے مجھے ۲۵ ؍ صفحات کی اسکرپٹ دی جسے میں نے رات کے ایک بجے پڑھنا شروع کی ، اور مجھ پتہ چلا کہ میں جس عورت کے کردار کو  ڈھونڈرہی ہوں وہ مجھے مل گئی ، ایکتا ، ہنسل اور میں نے ایک غیر روایتی فلم بنائی ، لیکن فلم وہ جس میں دل، تھوڑی سی مسکراہٹ اور ،او میرے خدا، بہت سارے آنسو ہیں۔ کل رات اس فلم کو برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ میں دکھایا گیا اور یہاں سے اس فلم کا سفر شروع ہوا۔ یہ پوری دنیا کی فلم ہے۔ میں ایک اداکارہ اور پہلی بار پرڈیوسرس کے طور پر بہت زیادہ گبھراہٹ اور خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ میں یہ سب لکھتے ہوئے بہت الگ محسوس کر رہی ہوں۔ لیکن میں واقعی اچھا محسوس کررہی ہوں۔اس فلم کو ایکتا کپور نے پرڈیوس کیا ہے۔ تو آپ کیلئے اس کی کچھ جھلکیاں۔ جسمیت بھرما کی دنیا سے۔ میں امید کرتی ہوں کہ یہ سفر یہاں ختم نہیں ہوگا کیونکہ یہ ایک مسلسل خوبصورت خواب ہے ایک طاقتور عورت کا جس کےغم کی پیمائش نہیں ہے لیکن وہ طاقتور ہےاوروہ جانتی ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)


’دی بکنگھم مرڈرس‘ میں کرینہ کپور خان ، ایش ٹنڈن ، رنویر برار، اور کیتھ ایلن نے اداکاری کی ہے۔ فلم کے رائٹر اسیم ارورا ، کیشپ کپور اور راگھو راج ککر نے ہیں۔ فلم کو بالاجی ٹیلی فلمز اور ٹی بی ایم فلمز کے ساتھ شوبھا کپور ، ایکتا کپور اور کرینہ کپور خان نے پرڈیوس کیا ہے۔ 
تاہم، کرینہ کی دوسری فلم ’’ دی کریو‘‘بھی جلد ہی ریلیز ہوگی جس میں کریتی سینن ،تبو اور دلجیت دوسانج مرکزی کرادار میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK