• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرینہ سجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں نظر آئیں گی

Updated: October 20, 2021, 11:32 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ہدایت کار سجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں نظر آئیں گی۔ سجوئے گھوش طویل عرصے سے کرینہ کپور کے ساتھ فلم بنانے کے خواہاں تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سجوئے، کرینہ کے ساتھ ایک تھرلر فلم بنانے جا رہے ہیں۔

Kareena Kapoor Khan. Picture:INN
کرینہ کپور ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ہدایت کار سجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں نظر آئیں گی۔ سجوئے گھوش طویل عرصے سے کرینہ کپور کے ساتھ فلم بنانے کے خواہاں تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سجوئے، کرینہ کے ساتھ ایک تھرلر فلم بنانے جا رہے ہیں۔  اس فلم کو جئے شیوکرمنی پروڈیوس کریں گے۔ کرینہ اور سجوئے اس فلم کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ فروری سے شروع کی جا سکتی ہے جسے  دارجلنگ اور کلمپونگ میں شوٹ کیا جائے گا اور اسے دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ کرینہ کپور فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ کرینہ نے حال ہی میں عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم `فاریسٹ گمپ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ فلم اگلے سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK