• Thu, 05 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرشمہ کپور ’انڈیازبیسٹ ڈانسر سیزن۴؍‘ میں جج کے طور پر نظر آسکتی ہیں

Updated: June 16, 2024, 10:18 AM IST | Agency | Mumbai

کرشمہ کپور ’انڈیازبیسٹ ڈانسر سیزن۴؍‘ میں جج کے طور پر نظر آسکتی ہیں۔ اس سے قبل اس اسٹیج پر سونالی بیندرے کو جج کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

Karisma Kapoor. Photo: INN
کرشمہ کپور۔ تصویر : آئی این این

کرشمہ کپور ’انڈیازبیسٹ ڈانسر سیزن۴؍‘ میں جج کے طور پر نظر آسکتی ہیں۔ اس سے قبل اس اسٹیج پر سونالی بیندرے کو جج کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ ابھی تک کرشمہ نے شو کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں لیکن وہ اس پیشکش سے متعلق بہت پرجوش ہیں۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق اس بار سونالی بیندرے سے ’انڈیازبیسٹ ڈانسر سیزن۴؍‘ کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا، اس لئے ان کیلئے شو میں واپس آنا مشکل ہے۔ کرشمہ کپور سے بات چیت کی جارہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں اس کیلئے فائنل کر لیا جائے۔ کرشمہ کپور دیگر دو ججوں گیتا کپور اور ٹیرنس لوئس کے ساتھ’ انڈیا ز بیسٹ ڈانسر۴؍ ‘ میں  بطور جج نظر آئیں گی۔ یادرہےکہ کرشمہ کو آخری بار فلم `’مرڈر مبارک ‘میں دیکھا گیا تھا جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پنکج ترپاٹھی، وجے ورما اور سارہ علی خان جیسے کردار نظر آئے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK