• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کبیر خان کی فلم میں کارتک آرین کام کریںگے

Updated: April 10, 2023, 2:14 PM IST | Mumbai

کارتک آرین اس وقت کشمیر میں اپنی اگلی فلم’ `ستیہ پریم کی کتھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Kabir Khan
کبیر خان

بھول بھولیاں۔۲`، `دھماکہ، `پیار کا پنچنامہ اور `سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ جیسی فلموں میں کام کرکے اپنا مقام بنانے والے کارتک آرین اگلے ماہ ’بجرنگی بھائی جان‘ اور’ `ایک تھا ٹائیگر‘ فیم کبیر خان کے ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں  نظر آئیں  گے۔ کبیر خان  اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے شروع کریں گے۔ کبیر کے ڈاریکشن میں بنی آخری فلم ’۸۳‘ تھی۔ ان کی اگلی فلم ایک گمنام ہیرو کے بارے میں ہوگی۔ایک تقریب میں فلم کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے فلمساز نے کہا ’’یہ ایک  حقیقی کہانی ہے جو میرے سامنے آئی ہے۔ اس بار یہ `’’۸۳ ‘‘کے برعکس ایک نامعلوم ہیرو کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا ’’جس نے ملک  کیلئے یہ سب کیا ہے، ہم نے انہیں کیسے  بھلا  دیا؟  فلم بنانے میںیہی جوش ہے۔ میں شاید مئی سے فلم کی شوٹنگ شروع کروں گا اور اس میں کارتک آرین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسرے کرداروں کیلئے کاسٹنگ جاری ہے۔‘‘
  کارتک آرین اس وقت کشمیر میں اپنی اگلی فلم’ `ستیہ پریم کی کتھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پہلے ہی کبیر خان کی فلم کیلئے تیاری شروع کر چکے ہیں۔ دریں اثنا، ستیہ پریم کی کتھا، جس میں کیارا اڈوانی بھی ہیں، ۲۹؍جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK