بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا نے وکی کوشل کی آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘کے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔
EPAPER
Updated: November 24, 2022, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا نے وکی کوشل کی آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘کے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا نے وکی کوشل کی آنے والی فلم ’گووندا نام میرا‘کے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔’گووندا نام میرا‘میں وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔’گووندا نام میرا‘کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ وکی کوشل کی بیوی کترینہ کیف اور کیارا اڈوانی کے قریبی دوست سدھارتھ ملہوترا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم کی تعریف کی ہے۔فلم گووندا نام میرا کا ٹریلر دیکھنے کے بعد کترینہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا”یہ کافی شاندار لگ رہا ہے۔“ وکی نے بھی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور انگریزی میں لکھا کہ مائی۔وکی نے اس کمنٹ کے ساتھ ہارٹ ایموجی بھی لگایا۔ سدھارتھ ملہوترا نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’بہت ہی مزیدار کاسٹ اور بہت دلچسپ کہانی ہے۔ یہ ایک مزیدار رائڈ لگ رہی ہے اور میں فلم دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں ۔‘‘’گووندا نام میرا‘۱۶؍ دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔ ’گووندا نام میرا‘کو ششانک کھیتان نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ ایک مزاحیہ کرائم تھرلر فلم ہے۔