اینا دی آرمس کی اداکاری سے سجی فلم ’’بیلیرینا‘‘ میں کیانو ریوز اپنے ’’جان وِک‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم ۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 20, 2025, 4:33 PM IST | Los Angeles
اینا دی آرمس کی اداکاری سے سجی فلم ’’بیلیرینا‘‘ میں کیانو ریوز اپنے ’’جان وِک‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم ۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
’’جان وِک‘‘ سیریز کی چار شاندار فلموں اور ۳؍ ایپی سوڈز پر مشتمل ’’دی کونٹینینٹل‘‘ کے بعد ’’جان وِک‘‘ کی دنیا مزید بڑھ رہی ہے جس میں اب اِسپن آف ’’بیلیرینا‘‘(Ballerina) بھی شامل ہوگئی ہے۔ فلم میں اینا دی آرمس مرکزی کردار میں ہوں گی۔ واضح رہے کہ وہ ’’جان وِک‘‘ کی تیسری فلم میں بطور مہمان کردار نظر آئی تھیں اور ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے مداحوں نے ان کی علاحدہ فلم کی مانگ کی تھی۔فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ’’جان وِک‘‘ (کیانو رِیوز)، بیلیرینا کو روکنے یا ختم کرنے کیلئے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ یہ ٹائم لائن ’’جان وِک ۳‘‘ کا ہے جبکہ ’’جان وِک ۴‘‘ کے واقعات بعد میں پیش آئے ہیں۔
Rules and consequences. Watch the new trailer for #BallerinaMovie - in theaters June 6. pic.twitter.com/6SQM2Z2wi5
— Ballerina (@ballerinamovie) March 19, 2025
اس خبر کے عام ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین پُرجوش ہوگئے ہیں اور کیانو ریوز کو جان وک کے کردار میں ایک مرتبہ پھر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ یہ فلم ۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔