یہ فلم مشہور قانون داں اور انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر سی شنکرن نائر کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے پیچھے سچائی کے لیے جدوجہد کی تھی۔
EPAPER
Updated: April 06, 2025, 11:23 AM IST | Mumbai
یہ فلم مشہور قانون داں اور انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر سی شنکرن نائر کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے پیچھے سچائی کے لیے جدوجہد کی تھی۔
اکشے کمار کوبالی ووڈ کے مصروف ترین فنکار کا درجہ حاصل ہے لیکن جب سے انہوں نے حکومت کے گن گان شروع کئے ہیں، ان کی فلمیں مسلسل فلاپ ہونے لگی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی توجہ اپنی اداکاری پر کم، حکومت کی طرف داری پر زیادہ کررہے ہیں۔ اسلئے وہ کافی دنوں سے ایک بڑی ہٹ فلم کاانتظار کررہے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’کیسری چیپٹر۔ ۲‘ سے کافی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں جس میں اس بار کو کانگریس کا گن گان کرتے نظر آئیں گے۔ جی ہاں ! یہ فلم مشہور قانون داں اور انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر سی شنکرن نائر کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے پیچھے سچائی کے لیے جدوجہد کی تھی۔ یہ فلم ۱۸؍ اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ گزشتہ دنوں اکشے کمار، آر مادھون اور اننیا پانڈے کے ساتھ اپنی فلم کا ٹریلر لانچ کرنے دہلی پہنچے تھے۔ اس موقع پر اس فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا تھا۔ ٹریلر کا آغاز۱۳؍ اپریل۱۹۱۹ء کو جلیانوالہ باغ میں ہونے والی فائرنگ کی ایک جھلک سے ہوتا ہے۔ اس کے بعدفلم میں سی ایس نائر کا کردار ادا کرنے والے اکشے کمار نظر آ تے ہیں۔ وہ عدالت میں جنرل ڈائر سے پوچھ تاچھ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم دھرما پروڈکشنز، لیو میڈیا کلیکٹو اور کیپ آف گڈ فلمز کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔