• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آدتیہ رائے کپور نے مداحوں سے فلم ’’کھوگئے ہم کہاں‘‘ ضرور دیکھنے کیلئے کہا

Updated: December 25, 2023, 6:56 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آدتیہ رائے کپور نے فلم ’’کھو گئے ہم کہاں‘‘ دیکھنے کہ بعد اپنا نظریہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے یہ فلم بہت پسند آئی۔‘‘

Aditya Roy Kapur. Photo: INN
آدتیہ رائے کپور۔ تصویر : آئی این این

اننیا پانڈے کی فلم ’کھو گئے ہم کہاں‘ جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ پیرکو ’کھو گئے ہم کہاں ‘ کی اسکریننگ کے بعد آدتیہ رائے کپور نے فلم سے متعلق اپنے تاثرات شیئر کئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے یہ فلم بہت پسند آئی۔ آپ کو بھی یہ فلم ضرور دیکھنا چاہیے۔ فلم میں ہر کردار اہم تھا اور سب نے اپنا کرادار بہترین طریقے سے نبھایا ہے۔‘‘ فلم کی اسکریننگ کیلئے آدتیہ رائے کپور کے علاوہ وکرم آدتیہ موٹاوانی ، چنکی پانڈے اور ایشان کھٹر بھی موجود تھے اور سبھی نے فلم میں تمام اداکاروں کی اداکاری کو سراہا ہے۔ایشان کھٹر نے سدھانت چترویدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان تینوں نے دل کی بھڑاس نکال لی ہے۔ یہ فلم بہت اہم ہے۔ مجھے لگتا ہے نوجوان اسے کافی پسند کریں گے۔‘‘
فلم کے بارے میں مرکزی اداکار سدھانت چترویدی ،اننیا پانڈےاور آدرش گورو نے ایک بیان میں کہا کہ ’’کھو گئے ہم کہاں‘‘ جین زی کی نمائندگی کرتی ہے۔ فلم میںان کی سوشل میڈیا اور اصل زندگی کو کور کیا گیا ہے۔ یہ ایسی کہانی ہے جسے سنانا چاہیے۔ ایسی کہانی جس سے ہماری نسلیں جڑیں گی اور ہمیں اس کا حصہ بننے پر فخرہے۔ 
فلم کاسب سے اچھا حصہ یہ رہا کہ ہم ان کرداروں میں پوری طرح سے ڈھل گئے اور اسکرین پردکھائی دینے والی دوستی حقیقی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔ ہم انتظار نہیں کرسکتے اپنے ان نیٹ فلکس مداحوں کا جو ہماری اس محنت کواسکرین پر دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK