Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کیارا اڈوانی ’’ڈان ۳‘‘ سے علاحدہ، نئی ہیروئن کی تلاش جاری

Updated: March 06, 2025, 6:06 PM IST | Mumbai

فرحان اختر کی ’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے۔ تاہم، اب کیارا اس فلم سے علاحدہ ہوگئی ہیں اور فلمسازوں کو نئی ہیروئن کی تلاش ہے۔

Kiara Advani. Photo: INN
کیارا اڈوانی۔ تصویر: آئی این این

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔ اس خبر پر دنیا بھر کی مشہور شخصیات اور مداحوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔ اس خبر سے پہلے کیارا اڈوانی اہم فلموں میں نظر آنے والی تھیں جن میں ’’ڈان ۳‘‘، ’’شکتی شالینی‘‘ قابل ذکر ہیں۔ تاہم، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب وہ اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دے رہی ہیں، جو خوش آئند ہے۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے فرحان اختر کی ’’ڈان ۳‘‘ چھوڑ دی ہے جبکہ وہ ’’وار ۲‘‘ اور ’’ٹاکسک‘‘ کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ ’’ڈان ۳‘‘ کے پروڈیوسر اب نئی ہیروئن کی تلاش میں ہیں۔ حال ہی میں، ہدایتکار فرحان اختر نے واضح کیا ہے کہ وہ ’’ڈان ۳‘‘ کی شوٹنگ جلد ہی کریں گے۔ واضح رہے کہ ’’ڈان ۳‘‘ ہٹ ’’ڈان‘‘ فرنچائز کی تیسری قسط ہے، جسے فرحان اختر نے شاہ رخ خان کے ساتھ ریبوٹ کیا تھا۔ اس کی پہلی دو فلموں میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ تیسری قسط میں رنویر سنگھ ڈان کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK