• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کون بنے گا کروڑ پتی: امیتابھ بچن نے رتن ٹاٹا کو یاد کیا

Updated: October 29, 2024, 3:53 PM IST | Mumbai

امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی ۱۶؍ کے شو میں رتن ٹاٹا کو یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک مرتبہ رتن ٹاٹا نے ان کے دوست سے ایک تقریب کے بعد لفٹ مانگی تھی کیونکہ ان کے پاس کار نہیں تھی۔ امیتابھ نے رتن ٹاٹا کی سادگی اور انسانی دوستی کو سراہا۔

Ratan Tata with Amitabh Bachchan. Photo: INN
رتن ٹاٹا امیتابھ بچن کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

امیتابھ بچن کی معروف سرمایہ کارتن ٹاٹا سے اچھی دوستی تھی۔ کون بنے گا کروڑ پتی ۱۶؍کے حالیہ شو میں امیتابھ بچن نے رتن ٹاٹا کو یاد کیا۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ ایک مرتبہ رتن ٹاٹا نے ایک تقریب ختم ہونے کے بعد ان کے دوست سے لفٹ مانگی تھی ۔ کون بنے گاکروڑ پتی کے شو میں امیتابھ بچن نے فرح خان اور بومن ایرانی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رتن ٹاٹا نے ایک مرتبہ ان کے ایک دوست سے پوچھا تھا کہ کیا وہ انہیں گھر چھوڑ دیں گے؟
امیتابھ بچن نے بتایا کہ ’’بہت سے ایسے قصے ہیں ۔ میرے ایک دوست رتن ٹاٹا کے ساتھ تقریب میں گئے تھے۔تقریب ختم ہونے کے بعد جب وہ گھر جانے لگے تو رتن ٹاٹا نے میرے دوست سےپوچھا کیا آپ مجھے گھر چھوڑ دیں گے؟ میں آپ کے گھر کے پیچھے رہتا ہوں۔ ‘‘فرح خان اور بومن ایرانی نے اس پر حیرت کا اظہار کیا۔ امیتابھ بچن نے کہا ’’سر رتن ٹاٹا نے کہا تھا میرے پاس کار نہیں ہے۔‘‘ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں؟ یہ واقعی ناقابل قبول ہے۔‘‘
قبل ازیں ایک گفتگو میں امیتابھ بچن نے یاد کیا کہ ایک مرتبہ رتن ٹاٹا نے ان سے فون کال کیلئے پیسے مانگے تھے؟ امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ ’’ہم ہیتھرو ایئرپورٹ پر تھے اور وہ لوگ جو انہیں لینے آنے والے تھے شاید وہ چلے گئے تھے۔ میں نے دیکھا تھا کہ وہ ایئرپورٹ پر کھڑے تھے اور بعد میں ایک کال کرنے کیلئے فون بوتھ پر گئے تھے۔ کچھ دیر بعد وہ میرے پاس آئے اور کہا کہ ’’امیتابھ کیا میں آپ سے کچھ پیسے لے سکتا ہوں؟ میرے پاس فون کال کرنے کے پیسے نہیں ہیں۔‘‘ امیتابھ بچن نے رن ٹاٹا کی انسان دوستی اور سادگی کو سراہا۔ خیال رہے کہ ۹؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ۸۶؍ سال کی عمر میں رتن ٹاٹا انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK